BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 08 September, 2003, 00:43 GMT 04:43 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
کین کن میں کرنا کیا ہے؟
 

تحریر: مظہر زیدی، بی بی سی اردو سروس

ناقدین ایک مناسب اور جائز تجارتی معاہدے کا مطالبہ کر رہے ہیں

ان اعتراضات میں سب سے اہم اعتراض یہ تھا کہ ترقی پذیر ممالک جان لیوا بیماریوں سے بچاؤ کے ادویات کے، جو بڑی کمپنیوں نے اپنے نام پیٹنٹ کرا رکھی ہیں، سستے متبادل درآمد کرنے کی اجازت چاہتے ہیں۔

اس سلسلے میں ذرا پیش رفت تو ہوئی ہے اور ترقی پذیر ممالک ایڈز جیسی بیماریوں کے لئے ادویات کے متبادل درآمد کر سکتے ہیں۔ لیکن اس سلسلے میں تحریک چلانے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ اجازت اتنی ساری پابندیوں کے ساتھ دی جا رہی ہے کہ اس کا اصل مقصد پورا نہیں ہو سکے گا۔

 آزاد اور خود مختار تجارت ضروری ہے

سوال یہ اٹھتا ہے کہ ایسا کس طرح ہوتا ہے؟ اس کا جواب کچھ یوں ہے کہ مثال کے طور پر یورپ میں کسانوں کو حکومتیں اتنی ہی چھوٹ یا سبسڈی ہیں جتنا وہ اناج یا کوئی زرعی مصنوعات پیدا کرتے ہیں۔ لہٰذا یہ کسان زیادہ سے زیادہ چھوٹ یا سبسڈی حاصل کرنے کے لئے زیادہ پیداوار کرتے ہیں اور عالمی منڈی میں اس وجہ سے قیمتیں کم ہو جاتی ہیں اور ترقی پذیر ممالک کو نقصان پہنچتا ہے۔

زیادہ تر ترقی پذیر ممالک خاص طور پر یورپ سے یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ یہ سبسڈی یا چھوٹ کا نظام یا تو مکمل طور ختم کر دے یا پھر اس میں تبدیلیاں کرے۔

جاپان پر بھی اس سلسلے میں دباؤ ہے جہاں درآمدی ڈیوٹی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ کچھ زرعی مصنوعات پر ڈیوٹی بہت زیادہ ہے اور ترقی پذیر ممالک یہ مطالبہ کر رہے کہ اسے کم کیا جائے۔ موال کے طور پر جاپان میں چاول کی مانگ ہے لیکن اس پر ڈیوٹی کی وجہ سے دوسرے ممالک جو جاپان میں چاول بیچ سکتے ہیں مشکلات کا شکار ہیں۔

اس کے علاوہ کچھ دیگر مسائل بھی ہیں جنہیں عموماً ’سنگاپور ایشوز‘ کہا جاتا ہے ۔ یہ مسائل سرمایہ کاری اور اجارہ داری سے متعلق ہیں۔

یہ کہنا تو فی الحال مشکل ہو گا کہ کین کن کا یہ اجلاس کامیاب ہو گا یا ناکام کیونکہ فی الحال تو ایسا لگتا ہے کہ ڈبلیو ٹی او کے حکام پہلے ہونے والی تاخیر کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد