BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 09 September, 2003, 12:02 GMT 16:02 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
مائیکرو سافٹ ونڈوز کے متبادل کی تلاش
 
نئے نظام سے وائرس کے حملوں سے بچاؤ میں مدد ملے گی

مائیکروسافٹ کے ونڈوز سسٹم کا متبادل بنانے کے اس منصوبے کی تجویز جاپان نے دی تھی اور اسکا مقصد مائیکرو سافٹ کے حریف لنِکس کی مدد کرنا ہے۔

جاپان کی حکومت نے اس تحقیقاتی منصوبے کے لیے پہلے ہی آٹھ کروڑ پچپن لاکھ ڈالر مختص کر دئے ہیں۔

جاپان کی وزارتِ تجارت کے ایک ترجمان تاکیو ہیرانما نے کہا کہ ان کوششوں کا مقصد کسی ایک چیز کو رد کرنا نہیں۔انہوں نے کہا کہ مائیکرو سافٹ ونڈوز کی کمپیوٹر کی دنیا پر مکمل اجارہ داری ہے اور وہ لوگوں کو ایک متبادل مہیا کرنا چاہتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جاپان، چین اورجنوبی کوریا کے نمائندے ستمبر میں اس سلسلے میں مزید مذاکرات کرنے والے ہیں۔

ان مذاکرات کے بعد جاپان کی الیکٹرونکس کی مصنوعات بنانے والی بڑی بڑی کمپنیاں جن میں ہٹاچی، این ای سی اور فیوجٹسو شامل ہیں ایک اوپن سورس سافٹ ویر فورم کی تشکیل دیں گی جو اس متبادل نظام کو بنانے میں مدد گار ثابت ہو گا۔

تاہم جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ وہ مکمل طور ہر نیا نظام بنانے کی بجائے مائیکورسافٹ کی بہت سی چیزوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے متبادل نظام کو تشکیل دیں گے۔

حال ہی میں ونڈوز پر وائرس کے حملوں کی وجہ سے ان ملکوں کو ایک نظام پر انحصار کرنے کے نقصانات کا اندازہ ہوا ہے۔

خطے کے دوسرے ملک ملائیشیا نے بھی متبادل نظام بنانے کی توثیق کر دی ہے۔

کمپیوٹر ٹیکنالوجی کے ایک ماہر بل تھامسن نے کہا کہ مائیکرو سافٹ اسی وجہ سے پریشان ہے کیونکہ لیِنکس کو بہت سے ممالک کی حکومتوں کی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔

تھامسن نے کہا کہ ان ممالک کو متبادل نظام استعمال کرنے کی افادیت کا اب احساس ہو گیا ہے۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد