BBCi Home PageBBC World NewsBBC SportBBC World ServiceBBC WeatherBBC A-Z
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
South Asia News
BBCHindi.com
BBCPersian.com
BBCPashto.com
BBCArabic.com
BBCBengali.com
Learning English
 
 
  ہماری کھیلوں کی سائٹ
 
 
  احمد قریع، ہمہ جہت شخصیت
 
 
  کین کن میں کرنا کیا ہے؟
 
 
  شیرون کا دورۂ ہند
 
 
  ’غیرت‘ کے سات سو شکار
 
 
  قبائلی علاقوں کے بھوت اسکول
 
 
  مشرق وسطی میں طاقت کا نیا محور
 
 
  گیارہ ستمبر
آخری باتیں
 

جنگ عراق کا سچ جھوٹ
 

کراچی ساحل: زہریلی لہریں
 

موسیقی، فلم، ٹی وی ڈرامہ
 

دنیا ایک کلِک دور
 
 
 
:تازہ خبریں
 
میں غدار نہیں: مشرف
’القاعدہ اب بھی سرگرم ہے‘
اسامہ کی نئی وڈیو ٹیپ
’دراندازی بند کرائیں گے‘
سویڈش وزیر چل بسیں
جنس معلوم کرنےپرپابندی
بیمہ کمپنیاں القاعدہ پر مقدمہ کریں گی
یونان: پاکستانی ڈوب گئے
’نقشِہ راہ پر قائم ہیں‘
کراچی ساحل: پابندی برقرار
سامان میں انسان
بلوچستان: وزیر کے بھائی گرفتار
تعلقات مضبوط کرنےکی ضرورت: شیرون
لڑکا، امریکی فوجی ہلاک
بالی دھماکہ: موت کی سزا
گرینچ 20:14 - 10/09/2003
اسامہ کی نئی وڈیو ٹیپ
عربی ٹیلی ویژن چینل الجزیرہ نے ایک نئی وڈیو نشر کی ہے

اسامہ اور الظواہری کو سرسبز وادیوں میں دکھایا گیا ہے
جس میں القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن اور ان کے نائب ایمن الظواہری کو دکھایا گیا ہے اور امریکی ٹھکانوں پر مزید حملوں کی دھمکی دی گئی ہے۔

الجزیرہ کا کہنا ہے کہ یہ مناظر غالباً اپریل کے اواخر یا مئی کے آغاز میں فلمائے گئے ہیں۔ اس وڈیو کے ساتھ جو آڈیو ٹیپ ہے اس میں اسامہ کے نائب الظواہری کا ایک بیان ریکارڈ ہے۔

آڈیو ٹیپ سے نشر کیے گئے اس بیان میں امریکی ٹھکانوں پر مزید حملوں کی دھمکی دی گئی ہے۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن کی یہ نئی وڈیو ٹیپ گیارہ ستمبر کے حملوں کے دو سال پورے ہونے کے موقع پر جاری کی گئی ہے۔

اس ٹیپ میں الظواہری کی آواز میں متنبہ کیا گیا ہے کہ ’اللہ

اسامہ الظواہری کے ساتھ
کی مدد سے ہم ہر اس شخص کا ہاتھ کاٹ دیں گے جو ہمیں چھونے کی کوشش کرتا ہے، تم خود کو اپنے جرم کی سزا بھگتنے کے لئے تیار کرلو۔‘

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق الظواہری نے پاکستانی عوام کو کہا ہے کہ وہ صدر جنرل پرویز مشرف کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں جنہوں نے، ان کی رائے میں، افغانستان میں مسلمانوں کے خون کا سودا کیا اور عرب مجاہدوں کو پکڑ پکڑ کر امریکہ کے حوالے کیا۔

’اگر وہ (مشرف) غداری نہ کرتے تو کابل میں کٹھ پتلی حکومت قائم نہ ہو سکتی جس نے بھارت کو پاکستان کی مغربی سرحدوں پر لا بٹھایا ہے۔‘

اس وڈیو ٹیپ میں اسامہ بن لادن اور الظواہری کو نامعلوم وادیوں میں گھومتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ وڈیو ٹیپ میں اسامہ بن لادن اور الظواہری دونوں ہی کو بولتے ہوئے نہیں دکھایا گیا۔

بی بی سی کے دفاعی امور کے نامہ نگار فرینک گارڈنر کا کہنا ہے کہ یہ ٹیپ اس لئے بھی اہم ہے کہ گزشتہ ایک سال میں پہلی بار اسامہ بن لادن کی وڈیو سامنے آئی ہے۔

آڈیو ٹیپ میں الظواہری نے عراقی عوام سے اپیل کی ہے کہ

اسامہ سرسبز وادی میں
’اللہ پر بھروسہ کریں، اور امریکیوں کو اس طرح شکار کریں جس طرح شیر اپنا شکار کرتا ہے، اور عراقی سرزمین کو ان کے لئے قبرستان بنادیں۔‘

اپنے پیغام میں الظواہری نے فلسطینیوں سے کہا ہے کہ وہ اسرائیلیوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں اور ہتھیار نہ ڈالیں کیونکہ ’صرف جہاد ہی فلسطین کی آزادی کا راستہ ہے۔‘

اپنے بیان میں الظواہری نے کہا ہے کہ القاعدہ کے حالیہ حملے چھوٹی موٹی نوعیت کے تھے لیکن امریکہ کے ساتھ اصل جنگ ابھی شروع ہونی ہے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ وڈیو میں دکھائی جانے والی یہ پہاڑیاں کہاں کی ہیں۔ اسامہ اور الظواہری کو وڈیو میں افغانی شلوار قمیض پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
 
 

 urdu@bbc.co.uk
 
 
 
 < عالمی خبریں 43 زبانوں میںواپس اوپر ^^ BBC Copyright