BBCi Home PageBBC World NewsBBC SportBBC World ServiceBBC WeatherBBC A-Z
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
South Asia News
BBCHindi.com
BBCPersian.com
BBCPashto.com
BBCArabic.com
BBCBengali.com
Learning English
 
 
  ہماری کھیلوں کی سائٹ
 
 
  احمد قریع، ہمہ جہت شخصیت
 
 
  کین کن میں کرنا کیا ہے؟
 
 
  شیرون کا دورۂ ہند
 
 
  ’غیرت‘ کے سات سو شکار
 
 
  قبائلی علاقوں کے بھوت اسکول
 
 
  مشرق وسطی میں طاقت کا نیا محور
 
 
  گیارہ ستمبر
آخری باتیں
 

جنگ عراق کا سچ جھوٹ
 

کراچی ساحل: زہریلی لہریں
 

موسیقی، فلم، ٹی وی ڈرامہ
 

دنیا ایک کلِک دور
 
 
 
:تازہ خبریں
 
میں غدار نہیں: مشرف
’القاعدہ اب بھی سرگرم ہے‘
اسامہ کی نئی وڈیو ٹیپ
’دراندازی بند کرائیں گے‘
سویڈش وزیر چل بسیں
جنس معلوم کرنےپرپابندی
بیمہ کمپنیاں القاعدہ پر مقدمہ کریں گی
یونان: پاکستانی ڈوب گئے
’نقشِہ راہ پر قائم ہیں‘
کراچی ساحل: پابندی برقرار
سامان میں انسان
بلوچستان: وزیر کے بھائی گرفتار
تعلقات مضبوط کرنےکی ضرورت: شیرون
لڑکا، امریکی فوجی ہلاک
بالی دھماکہ: موت کی سزا
گرینچ 18:24 - 10/09/2003
’نقشِہ راہ پر قائم ہیں‘
صدر بش نے کہا ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے قیام کے

یاسرعرفات کے نامزد کردہ احمد قریع نے وزیرِ اعظم کا عہدہ قبول کر لیا ہے
لئے نقشہِ راہ پر ابھی بھی قائم ہیں تاہم اہم سلسلے میں سب سے اہم پہلا قدم دہشتگردی کے خلاف جنگ ہے۔

فلسطینی پارلیمان کے سپیکر احمد قریع کے وزیرِ اعظم کے عہدے کی پیشکش قبول کرنے پر اپنا ردِِ عمل ظاہر کرتے ہوئے صدر بش نے کہا کہ اب احمد قری کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ سیکورٹی افواج کو قابو میں کریں اور پھر بقول صدر بش ’انہیں قاتلوں کے خلاف استعمال کریں‘۔

ادھر احمد قریع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ بحران سے نمٹنے کے لئے وہ ایک ایمرجنسی حکومت قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

بی بی سی کے نامہ نگار ڈیوڈ چیزن کا کہنا ہے کہ فلسطین کے اگلے وزیرِ اعظم کے عہدے کی پیشکش قبول کرکے احمد قریع نے ایک طرح سے جوا کھیلا ہے۔

احمد قریع کا کہنا ہے ’صدر نے مجھے یہ عہدہ پیش کیا اور مجھ پر زور دیا کہ میں نئی حکومت قائم کروں۔ میں راضی ہوگیا۔ میں ِخطرہ مول لوں گا اور ذمہ داری نبھاؤں گا‘۔

اس سے قبل غزا کی پٹی میں اسرائیل کے ایک فضائی حملے میں حماس کے ایک رہنما محمود الزھار زخمی ہوئے ہیں جبکہ ان کے بیٹے اور ایک ذاتی محافظ ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس حملے میں اسرائیلی فوجیوں نے نصف ٹن وزنی بم گرایا تھا۔

حملے پر اپنا ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے احمد قریع نے اسے بزدلانہ اقدام قرار دیا ہے۔

یہ حملہ منگل کے خودکش حملے کے جواب میں کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں پندرہ اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے۔
 
 

 urdu@bbc.co.uk
 
 
 
 < عالمی خبریں 43 زبانوں میںواپس اوپر ^^ BBC Copyright