BBCi Home PageBBC World NewsBBC SportBBC World ServiceBBC WeatherBBC A-Z
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
South Asia News
BBCHindi.com
BBCPersian.com
BBCPashto.com
BBCArabic.com
BBCBengali.com
Learning English
 
 
  ہماری کھیلوں کی سائٹ
 
 
  احمد قریع، ہمہ جہت شخصیت
 
 
  کین کن میں کرنا کیا ہے؟
 
 
  شیرون کا دورۂ ہند
 
 
  ’غیرت‘ کے سات سو شکار
 
 
  قبائلی علاقوں کے بھوت اسکول
 
 
  مشرق وسطی میں طاقت کا نیا محور
 
 
  گیارہ ستمبر
آخری باتیں
 

جنگ عراق کا سچ جھوٹ
 

کراچی ساحل: زہریلی لہریں
 

موسیقی، فلم، ٹی وی ڈرامہ
 

دنیا ایک کلِک دور
 
 
 
:تازہ خبریں
 
میں غدار نہیں: مشرف
’القاعدہ اب بھی سرگرم ہے‘
اسامہ کی نئی وڈیو ٹیپ
’دراندازی بند کرائیں گے‘
سویڈش وزیر چل بسیں
جنس معلوم کرنےپرپابندی
بیمہ کمپنیاں القاعدہ پر مقدمہ کریں گی
یونان: پاکستانی ڈوب گئے
’نقشِہ راہ پر قائم ہیں‘
کراچی ساحل: پابندی برقرار
سامان میں انسان
بلوچستان: وزیر کے بھائی گرفتار
تعلقات مضبوط کرنےکی ضرورت: شیرون
لڑکا، امریکی فوجی ہلاک
بالی دھماکہ: موت کی سزا
گرینچ 08:06 - 11/09/2003
سویڈش وزیر چل بسیں

مسز لند کا شمار ملک کے معروف ترین سیاستدانوں میں ہوتا ہے
سویڈن کی حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ کے روز حملے میں زخمی ہونے والی وزیر خارجہ انا لند انتقال کر گئی ہیں۔ ان کی عمر چھیالیس سال تھی اور وہ گزشتہ پانچ سال سے ملک کی وزیر خارجہ تھیں۔

اس سے پہلے ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کے حولے سے کہا گیا تھا کہ ان کی حالت اگرچہ کچھ بہتر ہوئی ہے لیکن ان کی زندگی اب بھی خطرے میں ہے۔

سویڈن کی وزیر خارجہ کو بدھ کے روز اس وقت چاقوؤں کے وار کر کے زخمی کر دیا گیا تھا جب وہ اسٹاک ہوم کے وسط میں واقع ایک ڈیپارٹمینٹل اسٹور میں خریداری کر رہی تھیں۔

مسز لند کو سینے، پیٹ اور بازو پر زخم آئے اور ڈاکٹروں کو ان کے خون کو روکنے کے لئے ان کا کئی گھنٹے پر محیط آپریشن کرنا پڑا۔

سویڈن کے یورپی کرنسی میں شامل ہونے کی حامی مسز لند کا شمار ملک کے معروف ترین سیاستدانوں میں ہوتا ہے۔

سویڈن کے وزیر اعظم گوران پرسن نے مسز لند پر حملے کو ملک کے کھلے معاشرے پر ایک حملہ قرار دیا ہے۔

سویڈن کی وزیر پر یہ حملہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب ملک میں یورپی کرنسی میں شامل ہونے یا نہ ہونے کے موضوع پر ریفرنڈم ہونے والا ہے۔

مسزز لند ملک کے یورپی کرنسی میں شامل ہونے کے حق میں مہم چلا رہی تھیں اور ان پر ہونے والے حملے کے بعد ریفرنڈم کے سلسلےمیں ہونے والے سرگرمیاں سرد پر گئی ہیں۔

سویڈن میں سیاستدانوں پر حملوں کی مثالیں بہت ہی کم ہیں۔ سن انیس سو چھیاسی میں ہونے والے اس قسم کے واحد واقعہ میں ملک کے اس وقت کے وزیر اعظم اولوف پالمے کو قتل کر دیا گیا تھا۔
 
 

 urdu@bbc.co.uk
 
 
 
 < عالمی خبریں 43 زبانوں میںواپس اوپر ^^ BBC Copyright