’بیٹا ملا تو جیسے روح واپس لوٹ آئی ہو‘
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

زلزلے میں لاپتہ ہونے والے بیٹے سے گیارہ برس بعد ملاقات

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں جہاں گزرتا ہوا وقت کئی لوگوں کے زخموں پر مرہم بن رہا ہے اور وہ اپنوں کے بچھڑ جانے کا غم دھیرے دھیرے بھلانے کی کوشش کر رہے ہیں وہیں 11 سال بعد اگست کی ایک صبح معروف اعوان اور ان کے خاندان کے لیے آٹھ اکتوبر 2005 والی بے چینی اور اضطراب واپس لے کر آئی۔