سرل المائڈا کا نام ’ای سی ایل‘ پر کیوں ڈالا گیا؟

سرل المائڈا کا نام ’ای سی ایل‘ پر کیوں ڈالا گیا؟

انگریزی روزنامے ڈان کے نامہ نگار سرل المائڈا نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ حکومت نے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیا ہے۔ یہ کارروائی بظاہر گذشتہ دنوں ان کی ایک خبر کے ردعمل میں کی گئی ہے جس میں ملک کی سیاسی و فوجی قیادت میں شدت پسندی سے متعلق اختلافات کی بات کہي گئی تھی۔ اسي خبر کے پس منظر ميں اسلام آباد میں بی بی سی کے ہارون رشید نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پیس سڈیز کے محمد عامر رانا اور سینیئر صحافی عمر فاروق سے بات کی اور پہلے عامر رانا سے پوچھا کہ ڈان کی خبر میں ایسی کيا بات تھی کہ اتنا شديد ردعمل ہوا؟