ہمیں کمزور کیا جا رہا ہے: مصطفیٰ کمال

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد نے پاک سرزمین پارٹی کے سرپرستِ اعلیٰ بننے کی خواہش ظاہر کی تھی

سیاسی جماعت پاک سر زمین پارٹی کے رہنما اور کراچی شہر کے سابق میئر مصطفیٰ کمال نے پیر کی شام میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ان کی جماعت کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد نے پاک سرزمین پارٹی کے سرپرستِ اعلیٰ بننے کی خواہش ظاہر کی تھی تاہم جب ان کی پیشکش کو رد کیا گیا تو انھوں نے سیاسی طور پر پارٹی کو کمزور کرنا شروع کر دیا ہے۔

تاہم گورنر ہاؤس کے ترجمان نے ان الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الزامات بالکل من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

یاد رہے کہ مصطفیٰ کمال نے یہ بات پاک سرزمین پارٹی کے رکن اشفاق منگی کے گلستانِ جوہر میں واقعے گھر کے ہاہر مبینہ فائرنگ کے واقعے کے موقعے پر کہی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا مصطفیٰ کمال نے گورنر سندھ پر کرپشن کے بھی شدید الزامات لگائے ہیں۔

اسی بارے میں