’جب سب کچھ میڈیا سیل چلائے گا تو۔۔‘

ترجمان دفترِ خارجہ نفیس ذکریا تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption پاکستان کے دفترِ خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے بات چیت کے تنازعے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے

سوشسلتان میں اس وقت پی پی 78، جھنگ، اہلسنت والجماعت صفِ اول کے ٹرینڈز ہیں اور اس کی وجہ جھنگ میں پنجاب کی صوبائی اسمبلی کا ضمنی انتخاب ہے۔ مگر ہم پہلے جائزہ لیں گے ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستانی وزیراعظم کی گفتگو اور اس پر ہونے والے تبصروں کا۔

وزارتِ خارجہ کہاں تھی؟

امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو میاں نواز شریف نے کال کی اور اس کال کا متن وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کیا گیا۔

اس کے حوالے سے بہت لے دے پہلے سے ہی ہو چکی ہے مگر سوشل میڈیا پر اس پر اب بھی بہت کچھ لکھا جا رہا ہے۔

شیکھر گپتا نے لکھا ’کیا زبردست پریس ریلیز ہے نواز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان گفتگو پر۔'

پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے لکھا 'کتنی بڑی حماقت! وزارتِ خارجہ کہاں تھی اور وزراتِ اطلاعات نے یہ گفتگو کیوں جاری کی؟'

عمران خان نے اس پر اپنے انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا 'اچھی بات ہے کہ ٹرمپ نے نواز شریف سے بات کی۔ نواز شریف کے لیے بری خبر یہ ہے کہ یہ انھیں پاناما سکینڈل سے نہیں بچا سکے گا، بےشک ٹرمپ کا خط ہی کیوں نہ آ جائے۔'

سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں ڈونلڈ ٹرمپ کے جذبات پڑھ کر آپ کو لگتا ہے کہ شاید کسی نے مزاح لکھا ہے وہیں ہر ایک یہ سوال کر رہا ہے کہ ایسا کرنے کی منطق کیا ہے؟

مگر بقول ایک ٹویٹر کے 'جب سب کچھ میڈیا سیل چلائے گا تو پھر کیا سیاسی اور غیر سیاسی قیادت، اس حمام میں سب ننگے ہیں۔'

سوشل میڈیا تبدیلی کا باعث

سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کی کمی نہیں۔ اسے بہت سے 'غیر سنجیدہ' اور بہت سے جھوٹ اور بغیر شناخت کے 'ٹرول' کرنے کی جگہ قرار دیتے ہیں۔

مگر سوشل میڈیا کی سب سے بڑی کامیابی دنیا کو ایک دوسرے سے جوڑنا ہے جس کی مدد سے دنیا کے ایک حصے میں موجود لوگ دوسرے حصے کے لوگوں کو متاثر کر سکتے ہیں اور تبدیلی کا باعث بن سکتے ہیں۔

امریکہ میں ایک پولیس اہلکار جو اپنی بیٹی کو روزانہ صبح سکول چھوڑنے جاتے تھے ایک واقعے میں دورانِ ڈیوٹی ہلاک ہو گئے۔ جس کے بعد ان کی بیٹی کو اگلے دن سکول چھوڑنے کے لیے پولیس ڈیپارٹمنٹ کے لوگ گھر کے باہر پہنچے اور بچی کو سکول تک پہنچایا۔

ملتان میں بیٹھے ایک پولیس افسر کو یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد اپنے ساتھیوں کے بچوں کا خیال آیا تو انھوں نے اس تجربے کو دہرانے کا فیصلہ کیا۔

جس کے نتیجے میں یہ ویڈیو سامنے آئی جو ہمارے لیے ملتان پولیس نے بھجوائی ہے۔

بات صرف اتنی ہے کہ سوشل میڈیا پر تبدیلی کے لیے بہت سے محرکات موجود ہیں اگر کوئی متاثر ہونا چاہے۔

اس ہفتے کا تعارف

اس ہفتے کے تعارف میں ذکر کرتے ہیں فٹبال کے لیے کام کرنے والی ایک ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا۔ فٹبال پاکستان جو footballpakistan.com ویب سائٹ چلاتے ہیں اور اسی نام سے ٹوئٹر پر ہیں پاکستان میں فٹبال کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے حوالے سے بھی بات کرتے رہتے ہیں۔

اس ہفتے کی تصاویر

تصویر کے کاپی رائٹ BILAWAL ARBAB
Image caption ایڈز کے خلاف عالمی دن کے موقع پر لی گئی اس تصویر میں ایک حجام کام میں مصروف ہے
تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption جانوروں بھی رحم کے سلوک کے مستحق ہوتے ہیں

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں