وزارتِ عظمیٰ سے نااہلی کے بعد سفرِ لاہور
اہم خبریں
’اداروں کےمابین ٹکراؤ کو روکنا صرف میری ہی ذمہ داری نہیں‘
سپریم کورٹ سے نااہل قرار دیے جانے کے بعد بی بی سی سے اپنے پہلے انٹرویو میں میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ اداروں کے درمیان تصادم کو روکنے کی ذمہ داری صرف ان کی نہیں ہے۔
وفاقی حکومت کا آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم کا اعلان
پاکستان میں وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ یہ معاملہ پارلیمینٹ کی مرکزی کمیٹی میں لے کر جائے گی جس میں دیگر جماعتوں کے ارکان بھی شامل ہیں۔
نواز شریف کی ایک مرتبہ پھر نیب کے سامنے پیش ہونے سے معذوری
پاکستان کے سابق میاں نواز شریف اور ان کے بچوں نے ایک مرتبہ پھر قومی احتساب بیورو کی ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے معذوری ظاہر کی ہے۔
سنیں, ’مرض کی تشخیص کر لی ہے‘, دورانیہ 18,48
نا اہل قرار دیے جانے کے بعد نواز شریف نے بی بی سی کو دیے اپنے خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ ’اداروں کے مابین ٹکراؤ کو روکنا صرف میری ہی ذمہ داری نہیں۔‘
ویڈیو, نواز شريف کی سياسی زندگی کے مدوجزر پر ایک نظر, دورانیہ 2,37
مياں نوازشريف پاکستان کے پہلے وزيرِ اعظم نہيں ہيں جن کی حکومت کو برخاست کيا گيا ہے ليکن وہ واحد وزيرِ اعظم ہيں جن کی حکومت تين مرتبہ ختم کی گئی۔
ویڈیو, سپریم کورٹ کا فیصلہ ’تاریخی‘ یا ’تاریک‘, دورانیہ 2,30
سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو وزارتِ عظمی کے عہدے کے لیے نااہل قرار دیئے جانے کے فیصلے کے بعد حزبِ اختلاف کی جماعتوں نے اسے تاریخی فیصلہ قرار دیا ہے۔
ویڈیو, سپریم کورٹ کا وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کا حکم, دورانیہ 1,51
پاکستان کی سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے پاناما لیکس کے معاملے میں اپنے متفقہ فیصلے میں وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیتے ہوئے ان کے اور ان کے خاندان کے افراد کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا ہے۔
ویڈیو, ’مریم نواز نے پارٹی کو نقصان زیادہ پہنچایا‘, دورانیہ 2,07
تجزیہ کا عارف نظامی سمجھتے ہیں کہ نواز شریف نے تین بار وزیر اعظم رہنے کے باوجود تاریخ سے سبق نہیں سیکھا۔
ویڈیو, لندن کے فلیٹس شریف خاندان کے خلاف مقدمے کی بنیاد, دورانیہ 1,00
اگر يہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ شريف خاندان کے خلاف بد عنوانی کے اس مقدمے کي وجہ لندن ميں خريدے گئے فليٹس بنے۔
ویڈیو, ’صادق‘ اور ’امین‘ کون؟, دورانیہ 1,23
پاکستان میں وزیر اعظم نواز شریف کے ’صادق‘ اور ’امین‘ ہونے کا معاملہ زیر بحث ہے اور اسی بنیاد پر ان کی وزارت عظمیٰ سے برطرفی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
ویڈیو, پاناما کیس کی کوریج اور میڈیا کی مشکلات, دورانیہ 1,44
عدالت میں ہونے والی سماعت کن مراحل سے گزر کر اخبار یا ٹیلی وژن کی زینت بنتی ہے اور حساس مقدمات کی رپورٹنگ کس قدر مشکل کام ہے یہ وہی جانتے ہیں جو اس مشق کا حصہ ہیں
ویڈیو, پاناما کیس کوریج، ایک کیمرہ مین کی مشکلات, دورانیہ 1,12
پاناما کیس کی رپورٹنگ کس قدر مشکل کام ہے یہ تو وہی جانتے ہیں جو اس مشق کا حصہ ہیں۔ نامہ نگار عبداللہ فاروقی نے سپریم کورٹ کے باہر موجود ایک کیمرہ مین سے بات کی اور پوچھا کہ انھیں ک
لائیو نواز شریف کا سفرِ لاہور: کب کیا ہوا؟
نواز شریف نے لاہور واپسی کے سفر کے دوران گجرات، گوجرانوالہ اور مریدکے میں خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر عدلیہ کی جانب سے وزارتِ عظمیٰ سے اپنی نااہلی کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔
آئین بدلنا ہوگا، اپنا پروگرام 14 اگست کو دوں گا: نواز شریف
پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے کے بعد لاہور واپسی کا سفر چار دن میں مکمل کر لیا ہے اور کہا ہے کہ وہ عوام کے سامنے اپنا پروگرام جشن آزادی کے دن پیش کریں گے۔
نواز شریف نے جی ٹی روڈ کا انتخاب کیوں کیا؟
پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف گرینڈ ٹرنک یا جی ٹی روڈ پر لاہور کے لیے گامزن ہیں اور حزب اخلاف کی جماعتیں ن لیگ کے اس اقدام پر کئی سوال اٹھا رہی ہیں۔
نواز شریف کی سیٹ پر کلثوم نواز الیکشن لڑیں گی
مسلم لیگ ن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی خالی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیے ہیں۔
میری نااہلی عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہے: نواز شریف
نواز شریف نے جہلم میں تقریر کرتے ہوئے اس افسوس کا اظہار کیا کہ ملک میں کوئی بھی وزیرِ اعظم اپنی مدت پوری نہیں کر سکا اور ایسا ہونا عوام کے ووٹ کی پرچی پھاڑ کر ان کے ہاتھ میں تھما دینے کے مترادف ہے۔
شہباز شریف پاکستان کے وزیراعظم کیوں نہیں؟
سابق وزیراعظم نواز شریف نے پیر کو صحافیوں کو بتایا تھا کہ ان کے چھوٹے بھائی شہباز شریف ان کی خالی ہونے والی سیٹ این اے 120 سے ضمنی انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے۔
’عوام نے نواز شریف کے خلاف فیصلے کو قبول نہیں کیا ہے‘
پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام نے نواز شریف کے خلاف فیصلے کو قبول نہیں کیا ہے۔ پاناما لیکس کا فیصلہ عوام اور تاریخ پر چھوڑتا ہوں۔
’کھمبے کو ٹکٹ دیں تو وہ بھی جیت جائے گا‘
میاں نواز شریف کی نااہلی کے سبب خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 120 کے لیے تحریکِ انصاف کی مہم جاری ہے جبکہ مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ امیدار کوئی بھی ہو، جیت یقینی ہے۔
’نواز شریف کی نا اہلی کے بعد پارٹی نیا صدر منتخب کرے‘
پاکستان کے الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی نااہلی کے بعد حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کو پارٹی کا نیا صدر منتخب کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم نااہل، خاندان کے خلاف مقدمے دائر کرنے کا حکم
پاکستان کی سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے اپنے متفقہ فیصلے میں وزیر اعظم نواز کو نااہل قرار دیتے ہوئے احتساب بیورو کو نواز شریف اور ان کے بچوں اور داماد کے علاوہ ان کے سمدھی اور وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا ہے۔
’سسر نے بحال کیا تو داماد نے نااہل‘
پاناما کے فیصلے کے دن کمرہِ عدالت میں میں حکمراں جماعت سے تعلق رکھنے والے ارکان کے چہروں پر بہت زیادہ سنجیدگی جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں کے چہروں ہر رونق چھائی رہی۔
’ثابت ہو گیا کہ طاقتور بھی قانون کے ماتحت آ سکتا ہے‘
پاکستان میں حزبِ اختلاف کی جماعتوں نے نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ عمران خان اور شیخ رشید نے واضح کیا کہ یہ ذاتی لڑائی نہیں تھی جبکہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے۔
نواز شریف کا متبادل کون؟
مسلم لیگ (ن) تنظیمی لحاظ سے جتنی بڑی جماعت بھی ہو، جب وزیراعظم یا جماعت کی صدارت عہدوں کے لیے افراد کے چناؤ کا معاملہ ہو تو یہ سکڑ کر پانچ سات لوگوں تک محدود ہو جاتی ہے۔
ایک بار پھر ذکر کیلبری فونٹ کا
پاکستان کی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ’کیلبری فونٹ‘ کا معاملہ جعلسازی ہے اور اس کی بنیاد پر مریم نواز کے خلاف جعلی دستاویزات پیش کرنے کے الزامات کے تحت کارروائی کی جا سکتی ہے۔
پاناما کیس کا فیصلہ آتے ہی مستعفی ہو جاؤں گا: چوہدری نثار
وفاقی وزیرِ داخلہ اور مسلم لیگ ن کے اہم رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ وہ پاناما کیس کا فیصلہ آتے ہی وزارت اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہو جائیں گے۔
’وزیراعظم کی نااہلی کے معاملے کو بھی ضرور دیکھیں گے‘
پاکستان کی سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کے بارے میں فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فیصلہ سناتے وقت وزیر اعظم کی نااہلی کے معاملے کو بھی ضرور دیکھے گی۔
'پاناما سے اقامہ تک'
سماعت سے پہلے ہی کمرہ عدالت بھر چکا تھا اور آج عدالت کا موڈ اس طرح جارحانہ نہیں تھا جس طرح جمعرات کو ہونے والی سماعت کے دوران تھا تاہم پیپلز پارٹی اور تحریکِ انصاف کے رہنما بڑی تعداد میں موجود تھے۔
’فلیٹس کے ذرائع ثابت نہ ہوئے تو عوامی عہدہ رکھنے والوں پر بھی اثر ہوگا‘
پاکستان سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعظم نواز شریف کے بچے لندن میں فلیٹس خریدنے کے ذرائع ثابت کردیں تو سب بری الذمہ ہو جائیں گے اور اگر ایسا نہ ہوا تو اس کا اثر عوامی عہدہ رکھنے والوں پر بھی ہوگا۔
’وزیراعظم کے استعفیٰ دینے سے جمہوریت کو خطرہ نہیں ہوگا‘
پاکستان کے ایوانِ بالا یعنی سینیٹ میں بھی پاناما کیس پر سپریم کورٹ کی جانب سے بنائی جانے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ پر حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے سینیٹرز نے ایک بار پھر وزیرِاعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔
’رپورٹ میں شامل دستاویزات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا‘
سپریم کورٹ کے تین رکنی خصوصی بینچ نے کہا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی حتمی رپورٹ کی جلد نمبر چار میں شریف خاندان کے بارے میں جو سنگین دستاویز لف کی ہیں انھیں کسی طور پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
سلمان اکرم راجہ ہکا بکا روسٹرم پر کھڑے رہے۔۔۔
حزب مخالف کی جماعتوں بالخصوص پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی سپریم کورٹ میں آمد اور حکمراں جماعت کے رہنماؤں کے لہجے میں تلخی بڑھتی جا رہی ہے۔
’وکیل کب ہارتا ہے، ہارتا تو موکل ہے‘
وزیرِاعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کی بیرون ملک دولت کے حوالے سے سپریم کورٹ میں جاری مقدمے کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت سے پہلے سپریم کورٹ کے باہر کے مناظر انتہائی دلچسپ ہوتے ہیں۔
’شریف خاندان کو فلیٹس کی ملکیت ثابت کرنی ہو گی‘
پاناما کیس پر عمل درآمد سے متعلق سپریم کورٹ کے تین رکنی خصوصی بینچ کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کو فلیٹس کی ملکیت ثابت کرنی ہو گی اور یہ فیصلہ مدعاالیہان کو کرنا ہے کہ اس کے ثبوت ہمیں یا ٹرائل کورٹ میں دیں گے۔
وزیراعظم نواز شریف کو جے آئی ٹی پر کیا اعتراضات ہیں؟
وزیراعظم نواز شریف نے جے آئی ٹی اور اس کی تفتیش پر اعتراضات میں برطانیہ میں قانونی معاونت کے لیے استعمال کی گئی فرم اور آئی ایس آئی کے نمائندے پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔
’اُن کی اپروچ تھی کہ جے آئی ٹی کو کچھ نہیں بتانا‘
پاکستان کی سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کے فیصلے پر عملدرآمد کے معاملے کی سماعت کے دوران شریف خاندان کے وکیل کو عدالت کی جانب سے سخت سوالات کا سامنا رہا۔
کیا حکمران جماعت میں دراڑیں پڑ رہی ہیں؟
پاناما پیپرز سے پیدا ہونے والے ہنگامے کے بیچوں بیچ چوہدری نثار کی ناراضی کی خبروں نے اس تاثر کو ہوا دی ہے کہ حکمران جماعت مسلم لیگ نواز ایک اندرونی بحران سے بھی دوچار ہے۔
’غیرمصدقہ دستاویزات کی بنیاد پر استعفیٰ نہیں دیا جا سکتا‘
وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے حزب اختلاف کی جانب سے وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ بدنیتی پر مبنی ہے۔
’رپورٹ غیرجانبدار نہیں، جے آئی ٹی نے حدود سے تجاوز کیا‘
پاکستان کی سپریم کورٹ میں وزیراعظم نواز شریف،ان کے بچوں اور اسحاق ڈار کی جانب سے دائر کردہ درخواستوں میں پاناما جے آئی ٹی کی رپورٹ پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے اسے مسترد کیا گیا ہے۔
’مسٹر سپیکر نہیں مائی لارڈز کہیں‘
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے جب کمرۂ عدالت میں پیش ہو کر اپنے دلائل دینا شروع کیے تو ان کے دلائل اور جگتیں پہلے کی طرح ہی پرانی تھیں۔
جے آئی ٹی کی رپورٹ آ گئی، اب آگے کیا ہو گا؟
سپریم کورٹ کے ایک سابق جج کے مطابق یہ کہنا فوری طور پر مشکل ہے کہ سپریم کورٹ اس مقدمے کا فیصلہ کتنے عرصے میں سنائے گی؟
’وزیراعظم اور بچوں کے طرز زندگی اور آمدن میں فرق ہے‘
وزیراعظم اور ان کے بچوں کے خلاف پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی حتمی رپورٹ میں کہا ہے کہ وزیر اعظم اور ان کے بچوں کے رہن سہن اور معلوم آمدن میں بہت فرق ہے۔
’رپورٹ کو ردی کا ٹکڑا قرار دے کر مسترد کرتے ہیں‘
پاکستان کی سیاسی اور حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) نے پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی حتمی رپورٹ کو ردی کا ٹکڑا قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔
جے آئی ٹی نے دو ماہ میں کیا کچھ کیا؟
پاناما لیکس کے معاملے کی تحقیقات کے لیے بنائی جانے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم پیر کو اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا رہی ہے۔
جے آئی ٹی میں کس کس کی پیشی
پاناما پیپرز کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے اپنے فیصلے میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے قیام کا حکم دیا جسے 13 سوالات کے جوابات حاصل کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔
’قطری شہزادے کے بغیر جے آئی ٹی نامنظور‘
حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نون کے وزرا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ قطری شہزادے حمد بن جاسم الثانی کی گواہی کے بغیر وہ جے ائی ٹی کی رپورٹ تسلیم نہیں کریں گے۔
’ذاتی کاروبار پر نہ سوال کیا جا سکتا ہے،نہ جواب دینا ضروری‘
پاکستان کے وزیرِاعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پاناما معاملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے بعد کہا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم کے ارکان بھی نہیں جانتے کہ ان پر کیا الزامات ہیں۔
بیٹے اور بیٹی میں فرق نہ کریں: عاصمہ جہانگیر
وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کا پاناما پیپرز کے لیے قائم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے پر وکیل عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ عورتوں کا عدالت جانا معمول کی بات ہے۔
’جے آئی ٹی ہمارے ذاتی کاروبار کو کھنگال رہی ہے‘
پاکستان کے وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو ان کے خلاف الزام کی حد تک بھی کچھ نہیں ملا۔ ان کے مطابق احتساب کے نام پر ان کے ذاتی کاروبار کو کھنگالا جا رہا ہے۔
اب کٹھ پتلیوں کے کھیل نہیں کھیلے جا سکتے: نواز شریف
پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی چھ رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے بعد کہا ہے کہ وہ زمانہ گیا جب سب کچھ پردوں کے پیچھے چھپا رہتا تھا اور اب کٹھ پتلیوں کے کھیل نہیں کھیلے جا سکتے۔
’سپریم کورٹ کے جج کے ریمارکس افسوسناک ہیں‘
حکومت پاکستان کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں نہال ہاشمی کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت کے دوران ایک جج کی جانب سے حکومت کو سسلی کی مافیا قرار دینا افسوس ناک ہے۔
نواز شریف کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس
پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی چھ رکنی جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم نے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کو جمعرات کو پیش ہونے کا نوٹس بھیجا ہے۔
پاناما لیکس: حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے
پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی چھ رکنی جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔
لائیو سپریم کورٹ سے نواز شریف کی نااہلی: کب کیا ہوا؟
پاکستان کی سپریم کورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف دائر پاناما کیس کے فیصلے میں وزیر اعظم میاں نواز شریف کو نااہل قرار دیا ہے جس کے بعد نواز شریف وزیر اعظم کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔
لائیو پاناما کیس: پانچویں روز کی سماعت، کب کیا ہوا
پاکستان کی عدالتِ عظمیٰ نے جے آئی ٹی کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد مسلسل پانچ روز تک پاناما کیس کی سماعت کر کے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ آخری سماعت میں وزیراعظم کے بچوں کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کیے جبکہ جماعتِ اسلامی، پی ٹی آئی اور عوامی مسلم لیگ کی جانب سے بھی جواب الجواب دیے گئے۔
لائیو پاناما کیس سماعت کا چوتھا روز: کب کیا ہوا
پاناما کیس سے متعلق جے آئی ٹی کی رپورٹ پر سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید نے کہا ہے کہ بادی النظر میں عدالت میں جعلی دستاویزات پیش کی گئیں اور اس جعلسازی کے بارے میں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔
لائیو پاناما فیصلے پر عملدرآمد کا معاملہ، سماعت کے تیسرے دن کب کیا ہوا؟
پاناما کیس کے فیصلے پر عمل درآمد سے متعلق سپریم کورٹ کے تین رکنی خصوصی بینچ نے سماعت کے تیسرے دن کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی جلد نمبر چار میں موجود دستاویز شریف خاندان کے لیے کافی خطرناک ہیں۔
لائیو جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں: کب کیا ہوا؟
وزیر اعظم اور ان کے بچوں کے خلاف پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی حتمی رپورٹ وزیر اعظم اور ان کے بچوں کے خلاف قومی احتساب بیورو میں ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کی ہے۔
پاناما کیس: الزامات اور ان کے جوابات
پاناما پیپرز سے متعلق مقدمے میں وزیراعظم نواز شریف نے عمران خان کے الزامات پر تو کوئی جواب داخل نہیں کرایا تاہم سراج الحق کی درخواست میں اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کی بھرپور تردید کی۔
پاناما کیس میں کب کیا ہوا؟
سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کے حوالے سے درخواستوں کی سماعت کے دوران کب کیا ہوا؟
کیا ریلی نواز شریف کا سیاسی سٹنٹ ہے؟
پاکستان میں آج کل ججوں کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ٹی وی اینکر سے لے کر سیاستدانوں تک سبھی کالے کوٹ پہنے فیصلے صادر کرتے نظر آتے ہیں۔
’گانے بند کرو میاں صاحب تقریر کر رہے ہیں‘
سابق وزیراعظم کا جلوس دارالحکومت سے راولپنڈی میں جتنی سست روی سے داخل ہوا تھا ایک دن بعد اسی شہر سے اتنی ہی تیزی سے جی ٹی روڑ پر آگے بڑھا کہ گویا اسے پر لگ گئے ہوں۔
نواز شریف کے زوال کے اسباب
اس ملک کے مظلوموں سے منہ موڑ کر بڑی دکان پر سودا لینے جائیں گے تو آپ کی جیب ہمیشہ خالی ہی نکلے گی۔
نواز شریف کس نکتے پر نااہل ہوئے؟
پاکستان کی سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف چار الزامات میں ریفرنس دائر کرنے کا حکم تو دیا ہے لیکن انہیں نااہل قرار دیے جانے کی بنیاد وہ رقم ہے جو انھوں نے کبھی وصول ہی نہیں کی۔
میاں صاحب! اس بار منی ٹریل تیار رکھیے گا
میاں صاحب قوم نے آپ کی منی ٹریل پوچھے جانے کو جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے آپ کا بہت ساتھ دیا ہے، تو اگر آپ پر رحمت کا دروازہ کھلے تو ملک چھوڑ کر چلے مت جائیے گا بلکہ حالات کا سامنا کیجیے گا۔
نواز شریف اور عدالتیں
ماضی میں بھی پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کو مختلف نوعیت کی عدالتی کاروائیوں کا سامنا کرنا پڑا اور ان میں سے دو مقدمات میں ان کو سزا بھی ہوئی تھی۔
بہت بری بات!
پاناما کیس سے ہمیں اور کچھ فائدہ ہوا ہو یا نہ ہوا ہو اتنا ضرور معلوم ہو گیا کہ جب کوئی جائیداد خریدی جاتی ہے تو اس کی کوئی ’منی ٹریل‘ بھی ہوتی ہے۔
’کورٹ رپورٹنگ کے پیچھے پوری سائنس ہے‘
کیا کبھی آپ نے غور کیا کہ کمرہ عدالت میں گھنٹوں جاری رہنے والی سماعت کن مراحل سے گزر کر اخبارات یا ٹیلی وژن کی زینت بنتی ہے اور پاناما جیسے حساس مقدمے کی رپورٹنگ کس قدر مشکل اور تھکا دینے والا کام ہے؟
صادق اور امین کو تو بخش دیں
کسی آئینی شق میں کسی عام انسان سے راست گوئی، ایمانداری، بلند کرداری اور خلیق ہونے کی توقع تو ہو سکتی ہے مگر صادق اور امین ہونے کی توقع کیسے باندھی جا سکتی ہے؟
’شریف‘ کون ہوتا ہے!
آمنہ مفتی کا نیا کالم جس میں وہ ’شریف آدمی‘ کے بدلتے ہوئے معنی پر نظر ڈالتی ہیں۔
’گولی کنپٹی چھوتی گزر گئی‘
جیسے جیسے جے آئی ٹی کی جانب سے فلاں ابنِ فلاں بنتِ فلاں ، پسرِ فلاں، برادر ِ فلاں، دامادِ فلاں، ہم زلفِ فلاں حاضر ہو کی پکار پڑتی چلی گئی توں توں دھواں چھوڑنے والے گولوں اور کیچڑ اڑانے کا کام بھی تیز ہوتا چلا گیا۔
پاناما کیس مسلم لیگ ن کے لیے چیلنج
مسلم لیگ (نواز) ایک اہم دوراہے پر کھڑی ہے۔ اس کے مخالفین تو اس کے خلاف کچھ نہ کچھ نکالنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں جسے جماعت اس کے خلاف ’سازش‘ قرار دے رہی ہے، لیکن اسے ہر صورت اپنی بلوغیت کا ثبوت دینا ہوگا۔