پاکستان کی معروف مساجد کے دلکش مناظر
پاکستان کے مختلف علاقوں میں جدید اور قدیم طرز تعمیر کی مساجد کو محمد اشعر نے اپنے کیمرے میں قید کیا ہے۔
-
Muhammad Ashar
شام کے دھندلکے میں بادشاہی مسجد لاہور کے صدر دروازے سے ایک منظر۔
-
Muhammad Ashar
لاہور کی شاہی مسجد کی تعمیر مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر نے 1673 میں کروائی تھی جس میں بیک وقت چھ ہزار افراد نماز ادا کر سکتے ہیں۔
-
Muhammad Ashar
یہ مسجد ترکی طرز تعمیر پر مبنی ہے اور اسے ماوی مسجد بھی کہا جاتا ہے۔ یہ استنبول کی نیلی مسجد کی نقل معلوم پڑتی ہے۔
-
Muhammad Ashar
بادشاہی مسجد کا نیلگوں منظراور حوض کے پانی میں اس کا عکس مسجد کی شان کو دوبالا کر رہا ہے۔
-
Muhammad Ashar
چنیوٹ کی شاہی مسجد کے اندرون کا ایک منظر جس میں ستون اور اس میں کی جانے والی کاریگری کو دیکھا جا سکتا ہے۔
-
Muhammad Ashar
شاہ جہاں کے عہد میں نواب سعداللہ خان نے چنیوٹ میں شاہی مسجد کی تعمیر کرائی۔ صدر دروازے کی تصویر میں مغل فن تعمیر کے اعلی نمونے نظر آتے ہیں۔
-
Muhammad Ashar
لاہور کی موتی مسجد کی تعمیر شاہ جہاں نے کروائي تھی اور یہ سفید سنگ مرمر کی تعمیر کردہ مسجد ہے۔
-
Muhammad Ashar
لاہور کی بحیرہ مسجد قدیم اور جدید طرز تعمیر کا مرکب ہے۔ فوارے سے مسجد کی دلکشی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔
-
Muhammad Ashar
مسجد چقچن بلتستان کے علاقے خپلو میں واقع ایک قدیم مسجد ہے جس کی بنیاد سنہ 1370 میں ایرانی مبلغ اسلام میر سید علی ہمدانی نے رکھی، بعض روایات کے مطابق یہ عمارت مسجد بننے سے پہلے بدھ مت کی خانقاہ تھی۔
-
Muhammad Ashar
یہ مسجد بہاولپور سے تقریبا 100 کلو میٹر کے فاصلے پر چولستان کے ریگستان کے کنارے موجود ہے۔ صبح کو مسجد کا ایک منظر۔
تصاویر
خوش نما دسترخوان اور خوش رنگ پکوان
- 26 اپريل 2018
جکارتہ میں مسلم فیشن فیسٹیول، تصاویر میں
- 23 اپريل 2018