کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری

quetta تصویر کے کاپی رائٹ EPA
Image caption محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ شہر میں ایک فٹ سے زائد برف پڑی ہے

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں برفباری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے۔

برفباری کا یہ سلسلہ جمعے کی رات شروع ہوا تھا جو وقفے وقفے سے اتوار کی صبح تک جاری رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ شہر میں ایک فٹ سے زائد برف پڑی ہے جبکہ نواحی علاقوں میں ڈیڑھ سے دو فٹ برف پڑی ہے ۔

کوئٹہ شہر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اتوار کو چھٹی کے باعث دوسرے روز بھی تفریحی مقامات کا رخ کیا اور برفیلے موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

کوئٹہ کے علاوہ قلات، مستونگ، پشین، قلعہ عبد اللہ اور زیارت میں بھی برفباری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔

کوئٹہ اور مستونگ کے درمیان ڈیڑھ فٹ سے زائد برف پڑنے کی وجہ سے کوئٹہ سے کراچی اور کوئٹہ اور سرحدی شہر تفتان کے درمیان ٹریفک جام رہی۔

سینچر کے روز سے اس مقام پر ٹریفک بند ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی ایک بڑی تعداد اس علاقے میں پھنس گئی ہے جس کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں