ایک اور لاپتہ بلاگر عاصم سعید بھی لوٹ آئے

مظاہرے تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

سالِ رواں کے آغاز پر لاپتہ ہونے والے بلاگر اور سوشل میڈیا کے سرگرم کارکن عاصم سعید بھی لوٹ آئے ہیں۔

عاصم سعید کے اہلِ خانہ نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ واپس آ گئے ہیں۔

ان کی بہن نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کا خاندان عاصم کی واپسی پر بہت خوش ہے اور خدا کا شکر ادا کرتا ہے کہ بخیریت لوٹ آئے ہیں، تاہم انھوں نے اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

٭ لاپتہ سماجی کارکن سلمان حیدر واپس آ گئے

یاد رہے کہ ایک اور سوشل میڈیا کارکن سلمان حیدر بھی ایک روز قبل لوٹ آئے تھے۔

عاصم سعید کے اہلِ خانہ نے ان کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج کرا دی تھی۔

اس ماہ کے آغاز میں سوشل میڈیا پر سرگرم پانچ بلاگر اور سماجی کارکن وقاص گورایہ، عاصم سعید، احمد رضا، سلمان حیدر اور ثمر عباس لاپتہ ہو گئے تھے۔

اس کے بعد ملک بھر میں ان کی بازیابی کے لیے مظاہرے کیے گئے تھے اور اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر مہم بھی چلائی گئی تھی۔

غیر سرکاری تنظیم سائبر سکیورٹی کے مطابق عاصم سعید چار جنوری سے لاپتہ تھے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں