تصاویر: چار سدہ شدت پسندوں کے نشانے پر

چارسدہ کی ضلع کچہری پر شدت پسندوں کے حملے میں حملہ آوروں سمیت دس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

چار سدہ دھماکہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے حکام کے مطابق چارسدہ میں ضلع کچہری پر شدت پسندوں کے حملے میں سات افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ پولیس نے تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشن

چارسدہ کے ضلعی پولیس افسر سہیل خالد نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ تین خودکش حملہ آوروں نے منگل کی صبح چارسدہ کی تنگی ضلعی کچہری میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن

نامہ نگار عزیز اللہ خان کے مطابق ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کچہری کی عمارت پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں نے ان حملہ آوروں کو نشانہ بنایا تو ان میں سے دو کی خودکش جیکٹیں پھٹنے سے دھماکے ہوئے جبکہ تیسرا حملہ آور گولی لگنے سے ہلاک ہوا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

ان کے مطابق تیسرا دھماکہ حملہ آوروں کی جانب سے پھینکے گئے دستی بم کے پھٹنے سے ہوا۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشن

ڈی آئی جی مردان اعجاز خان کے مطابق ہلاک شدگان میں ایک وکیل جبکہ زخمیوں میں پانچ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشن

جائے وقوعہ کے دورے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے پاس پیشگی اطلاع تھی کہ کچہری کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے جس کے بعد اس کی سکیورٹی بڑھائی گئی تھی۔