جاسوس کہانی
اہم خبریں
’کلبھوشن پر منفی بیانیہ دہرانے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے‘
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ انڈین سفارتکار نے پاکستان میں جاسوسی اور دہشت گردی کے جرم میں سزا پانے والے انڈیا کے مبینہ جاسوس کلبھوشن جادھو سے دو گھنٹے طویل ملاقات کی ہے۔
قونصلر رسائی ’خوف سے پاک’ ماحول میں دینے کا مطالبہ
انڈین وزارتِ خارجہ کے حکام کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اس متوقع ملاقات کی 'پرائیویسی' کے حوالے سے مذاکرات جمود کا شکار ہیں۔
کلبھوشن جادھو کیس: کون جیتا، کون ہارا
سابق انڈین سفارت کار راجیو ڈوگرہ کا کہنا ہے کہ اس بحث میں پڑے بغیر کہ یہ پاکستان کی جیت ہے یا انڈیا کی اگر یہ کہا جائے کہ یہ انسانیت کی جیت ہے تو زیادہ بہتر ہو گا۔
ویڈیو, کلبھوشن یادو پر پاک انڈیا سفارتی جنگ, دورانیہ 1,40
وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ انڈیا سے کلبھوشن یادو کے خلاف تحقیقات کے لیے رابطہ کیا گیا تھا لیکن اس کا کوئی جواب نہیں ملا۔
لائیو کلبھوشن جادھو کیس: ’پاکستان سزائے موت پر نظر ثانی کرے‘
عالمی عدالت انصاف دہشت گردی کے الزامات میں پاکستان کی فوجی عدالت سے موت کی سزا پانے والے مبینہ انڈین جاسوس کلبھوشن جادھو سے متعلق انڈیا کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان کو انھیں قونصلر رسائی دینے اور سزا پر نظرِثانی کرنے کا حکم دیا ہے۔
کلبھوشن جادھو کیس، کب کیا ہوا
کلبھوشن جادھو کیس، کب کیا ہوا
پاکستان کی انڈیا کو کلبھوشن جادھو تک رسائی کی پیشکش
پاکستانی دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں انڈیا کو کلبھوشن جادھو تک رسائی کی باضابطہ پیشکش کر دی گئی ہے۔
كلبھوشن یادو: بھارت نے عدالتِ انصاف کا دروازہ کھٹکھٹا دیا
بھارتی بحریہ کے سابق افسر كلبھوشن یادو کو پاکستان میں پھانسی کی سزا سنائے جانے کے معاملے میں بھارت نے بین الاقوامی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ہے۔
کلبھوشن جادھو کب مرے گا؟
منٹو کا ٹوبہ ٹیک سنگھ ، واہگہ پہ ٹانگیں پھیلا کر مر گیا، ایک ٹانگ، ہندوستان میں اور ایک پاکستان میں، ’انیکس دی آف دی بے دھیاناں دی آف دی انڈیا اینڈ پاکستان گورنمنٹ دی در فٹے منہ۔‘
کلبھوشن کیس:’عالمی عدالت کے اختیار کا جائزہ لے رہے ہیں‘
پاکستانی وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان مبینہ انڈین جاسوس کلبھوشن یادو کی سزائے موت سے متعلق عالمی عدالتِ انصاف میں انڈیا کی درخواست کا جائزہ لے رہا ہے۔
’انڈین جاسوس‘ کلبھوشن یادو کو سزائے موت دینے کا فیصلہ
پاکستانی فوج کے مطابق برّی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے گذشتہ برس بلوچستان سے گرفتار کیے جانے والے مبینہ انڈین جاسوس کلبھوشن یادو کو فوجی عدالت کی جانب سے سزائے موت دینے کے حکم کی توثیق کر دی ہے۔
ایران کی کلبھوشن یادو تک رسائی کی درخواست
ایران نے پاکستان میں گرفتار کیے جانے والے مبینہ انڈین جاسوس کلبھوشن یادو تک رسائی کے لیے پاکستانی حکام سے درخواست کی ہے۔
’کلبھوشن کا معاملہ عالمی عدالت میں نہیں لایا جا سکتا‘
پاکستان نے سزائے موت پانے والے انڈین بحریہ کے سابق افسر کلبھوشن جادھو کے معاملے میں عالمی عدالتِ انصاف کے دائرۂ اختیار کو چیلنج کر دیا جبکہ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
’حتمی فیصلے تک کلبھوشن کو سزائے موت نہ دی جائے‘
عالمی عدالتِ انصاف نے پاکستان سے کہا ہے کہ مبینہ انڈین جاسوس كلبھوشن جادھو کی سزائے موت پر اس وقت تک عملدرآمد نہ کیا جائے جب تک اس سلسلے میں انڈین درخواست پر حتمی فیصلہ نہیں سنایا جاتا۔
کلبھوشن کی اہلیہ سے ملاقات کرانے کی پاکستان کی پیشکش
حکومت پاکستان نے ’صرف اور صرف انسانی بنیادوں‘ پر مبینہ انڈین جاسوس کمانڈر کلبھوشن جادھو کی ملاقات ان کی اہلیہ سے کرانے کی پیشکش کی ہے۔
'کلبھوشن کو بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے'
انڈیا کی وزیرِ خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ اگر پاکستان میں مبینہ انڈین جاسوس کلبھوشن یادو کی سزائے موت پر عملدرآمد ہوا تو اس کے دوطرفہ تعلقات پر سنگین نتائج مرتب ہوں گے۔
’کلبھوشن کی سزا پر عملدرآمد سوچا سمجھا قتل تصور ہو گا‘
انڈیا کا کہنا ہے کہ اس نے پاکستانی ہائی کمشنر کو مطلع کر دیا ہے کہ اگر اس کے شہری کلبھوشن یادو کو سزائے موت دی جاتی ہے تو یہ ایک منصوبہ بندی سے کیا گیا قتل ہو گا۔
’وزیراعظم کلبھوشن یادو کا نام ضرور لیں گے‘
سرتاج عزیز نے سینیٹ کو بتایا ہے کہ را کے مبینہ ایجنٹ کلبھوشن یادو کو انڈیا کے حوالے کرنے کا کوئی امکان نہیں بلکہ اُن کے خلاف مقدمہ چلانے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
’کلبھوشن کا اعتراف بے بنیاد ہے، قونصلر تک رسائی دیں‘
انڈیا کی وزراتِ خارجہ نے ایک بیان میں پاکستان میں گرفتار ہونے والے را کے میبنہ جاسوس کلبھوشن یادو کے اعترافی بیان کی ویڈیو کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جھوٹ پر مبنی ہے۔
’پاکستان کو توڑنے کا دیوانہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا‘
پاکستانی سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ انڈیا خود تقسیم ہے اور اسے کسی دوسرے ملک نے نہیں بلکہ خود اس کی اپنی پالیسیوں نے تقسیم کیا ہے۔
انڈین سفارتخانے کے آٹھ اہلکار و ملازم جاسوسی میں ملوث
پاکستان کے دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں واقع انڈین سفارت خانے کے آٹھ اہلکاروں کے نام ظاہر کرتے ہوئے ان پر انڈین خفیہ ادارے را اور انٹیلجنس بیورو کے لیے کام کرنے کا الزم عائد کیا ہے۔
پاکستان میں را کے لیے کام کیا:’جاسوس کی اعترافی ویڈیو‘
پاکستانی فوج نے گذشتہ دنوں گرفتار ہونے والے مبینہ انڈین جاسوس کا ویڈیو بیان میڈیا کے سامنے پیش کیا ہے جس میں کلبھوشن یادو نامی شخص نے اعتراف کیا ہے کہ وہ انڈین بحریہ کے حاضر سروس افسر ہیں اور وہ انڈیا کی ایجنسی را کے لیے کام کر رہے تھے۔
پاکستان میں انڈیا کی مداخلت، دستاویز اقوام متحدہ کے حوالے
پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینتونیو گتریز کو ملک میں انڈیا کی مداخلت کے حوالے سے دستاویز دی ہیں اور کہا ہے کہ وہ انڈیا کو مداخلت کرنے سے روکیں۔
پاکستان میں ’را‘ کے نیٹ ورک کے انکشاف کا دعویٰ
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے نیٹ ورک کا پتہ چلاہے
فوجی افسر کی گمشدگی،’غیرملکی کردار نظرانداز نہیں کر سکتے‘
پاکستان کے دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ نیپال میں پاکستانی فوج کے سابق افسر کے لاپتہ ہونے کے معاملے میں غیرملکی ایجنسیوں کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
’بھیروا ایئرپورٹ پر نامعلوم شخص نے استقبال کیا‘
نیپالی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سابق فوجی افسر کرنل (ر) حبیب ظاہر نیپال کے اُس ایئرپورٹ پر ایک ’نامعلوم‘ شخص سے ملے تھے جس کی تلاش کی جا رہی ہے۔
پاک فوج کے سابق افسر لاپتہ، نیپال میں تحقیقات کا آغاز
پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے سابق فوجی افسر کرنل (ر)حبیب ظاہر کی گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے نیپالی حکومت کے ساتھ رابطہ کیا گیا ہے۔
کلبھوشن سے پہلے کتنے جاسوس
پاکستان کی فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے مبینہ انڈین جاسوس کلبھوشن جادھو انڈیا کے پہلے ایسے شہری نہیں ہیں جنھیں جاسوسی کے الزام میں پاکستان میں سزا سنائی گئی ہو۔
پاکستان اور انڈیا میں لفظوں کی جنگ عروج پر
بھارت کی وزیرخارجہ سشما سوراج کی جانب سے مبینہ جاسوس کلبھوشن جادھو کو آزاد کرانے کے لیے ’کسی بھی حد تک جانے‘ کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستان اور انڈیا کےمابین عملاً جنگ چھڑ چکی ہے۔
’لاپتہ‘ فوجی افسر: اب تک کی پیش رفت
پاکستانی فوج کے سابق فوجی افسر کرنل (ر) حبیب ظاہر کی چھ اپریل کو نیپال میں گمشدگی کا معمہ تاحال حل نہیں ہو سکا ہے۔
کلبھوشن کی سزا پر انڈین دھمکیاں
بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رکن سبرامینین سوامی نے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے کلبھوشن یادو کو سزا موت دی تو انڈیا کو بلوچستان کی علیحدگی کی حمایت شروع کر دینی چاہیے۔
ان گنت بری خبروں میں ایک اور کا اضافہ
پاکستان اور انڈیا کے درمیان تعلقات میں اچھی خبر تو کبھی کبھی سامنے آتی ہے لیکن اکثر بری خبریں اس پر چھائی رہتی ہیں جن میں سے ایک کلبھوشن یادو کی پھانسی کا معاملہ ہے۔
’حماقت کا یہ سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے‘
پاکستان فوج کی جانب سے انڈین بحریہ کے افسر اور را کے مبینہ جاسوس کلبھوشن یادو کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر اس خبر کے چرچے رہے۔