گاڑیوں موٹرسائیکلوں کی قطاریں، پٹرول ندارد

پاکستان کے مختلف شہروں میں آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے تیسرے دن ملک میں پیٹرول کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔

آئل ٹینکرز
،تصویر کا کیپشن

پاکستان کے مختلف شہروں میں آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے تیسرے دن ملک میں پیٹرول کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔

،تصویر کا کیپشن

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی شرائط نہ ماننے والے ٹینکر ڈرائیور ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔

،تصویر کا کیپشن

یہ ہڑتال سانحۂ احمد پور شرقیہ میں ایک آئل ٹینکر میں آگ لگنے کے بعد 200 سے زیادہ افراد کی ہلاکت کے بعد حکومت کی جانب سے ٹینکروں میں زیادہ حفاظتی اقدامات کے مطالبے کے خلاف کی جا رہی ہے۔

،تصویر کا کیپشن

آئل ٹینکروں کی ہڑتال کی وجہ سے ملک بھر میں لوگوں کو پیٹرول حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور اکثر پیٹرول پمپ بند پڑے ہیں۔

،تصویر کا کیپشن

مخلتف شہروں اور مضافات میں جہاں جہاں پیٹرول دستیاب ہے وہاں گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

،تصویر کا کیپشن

بعض لوگوں کی گاڑیاں اور موٹر سائیکل سڑکوں پر ہی بند ہو گئے ہیں اور وہ بوتلیں ہاتھوں میں تھامے پیٹرول کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔

،تصویر کا کیپشن

اوگرا اور ٹینکر ایسوسی ایشن کے درمیان گذشتہ دو دنوں میں ہونے والے مذاکرات ناکام رہے، تاہم بدھ کو اسلام آباد میں مذاکرات کا ایک اور دور جاری ہے۔

،تصویر کا کیپشن

ترجمان اوگرا نے کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں انسانی جانوں پر سمجھوتہ کرنا چاہتی ہیں تاہم اوگرا ایسا کرنے نہیں دے گا۔