شمالی کوریا کی ٹیکنالوجی پاکستان سے بہت بہتر ہے: ڈاکٹر عبدالقدیر خان

abdul qadeer khan تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

پاکستان کے جوہری سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا ہے کہ جوہری ٹیکنالوجی کے میدان میں شمالی کوریا پاکستان سے بہت آگے ہے اورچین اور روس اسے کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

بی بی سی اردو کے پروگرام سیربین میں عمر آفریدی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ روس اور چین نے ویتنام اور امریکہ کی جنگ میں بھی ویتنام کا ساتھ دیا تھا اور اب وہ شمالی کوریا کو بھی کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

وہ کہتے ہیں کہ اگر یہ سوال کیا جائے کہ کیا شمالی کوریا جوہری ٹینکالوجی بنا سکتا ہے یا نہیں تو ہاں وہ بنا سکتے ہیں اور اس کا اندازہ انھیں شمالی کوریا اور پاکستان کے درمیان میزائیل پروگرام کے حوالے سے رابطوں کے دوران ان کے ماہرین سے ملاقاتیں اور کام کرنے سے ہوا۔

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں
ڈاکٹرعبدالقدیر خان کے بقول جوہری ٹیکنالوجی میں شمالی کوریا پاکستان سے بہت آگے ہے۔

'ہم آپ کے دشمن نہیں': امریکہ کی شمالی کوریا کو وضاحت

’شمالی کوریا کا میزائل تجربہ جاپان کے لیے سنگین خطرہ‘

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے بتایا کہ میزائل پروگرام کے حوالے سے ان کا شمالی کوریا دو مرتبہ آنا جانا ہوا ان کی ٹیکنالوجی پاکستان سے بہت بہتر ہے وہاں کے ماہرین بہت سمجھدار ہیں اور زیادہ تر روس سے تعلیم یافتہ ہیں۔

تاہم وہ اس امکان کو رد کرتے ہیں کہ شمالی کوریا نے کبھی پاکستان کی ٹیکنالوجی اور علم سے کوئی فائدہ اٹھایا ہو گا۔

'سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ان کی مجموعی ٹیکنالوجی ہماری ٹیکنالوجی سے بہت بہتر ہے۔ ہماری ٹیکنالوجی تو وہی پرانی ہے جو امریکیوں نے کی تھی عام ٹیکنالوجی، ہم نے کبھی نہ ان کی فکیلٹی دیکھی اور نہ ہی اس معاملے پر بات کی، ہم ان کے ساتھ میزائل کے پروگرام کرتے تھےجو سب کو پتہ ہے اور پاکستانی حکومت نے خود اعلان کیا کہ ہمارا ان سے رابطہ تھا۔'

خیال رہے کہ شمالی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک ایسے ہائیڈروجن بم کا تجربہ کیا ہے جو ایک ایٹمی بم سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں