گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

گذشتہ ہفتے پاکستان میں پیش آنے والے اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں

پاکستان

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشن

گذشتہ ہفتے کے اوائل میں پاکستان کے بلوچستان صوبے میں نامعلوم افراد نے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ یہاں ایک زخمی شخص کو کوئٹہ کے ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

پاکستان میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد ان کی پارلیمانی سیٹ پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔ یہاں الیکشن کمیشن کے افراد کو سکیورٹی کے ساتھ انتخابات کی تیاریوں میں مشغول دیکھا جا سکتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

پاکستان نے ورلڈ الیون کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت کر آزادی کپ اپنے نام کیا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

پاکستان میں یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ورلڈ الیون کی آمد سے پاکستان میں کرکٹ کو تقویت ملے گی اور ایک نئے دور کا آغاز ہوگا جبکہ میچ کے دوران تماشائیوں کا جوش و خروش قابل دید تھا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

میچ سے قبل پاکستانی ٹیم اور مہمان ورلڈ الیون کی ٹیم کو کھلے آٹو رکشا پر بٹھا کر قذافی سٹیڈیم لاہور کی سیر کرائی گئی۔ یہاں عمران طاہر اور ہاشم آملہ کو دیگر ورلڈ الیون ٹیم کے اراکین کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

میانمار یعنی برما میں روہنگیا مسلمانوں پر وہاں کی حکومت اور بدھ مت کے پیروکاروں کی جانب سے ہونے والے مبینہ مظالم کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں میں جلوس نکالے گئے۔ یہاں کراچی میں نکالے گئے ایک جلوس کا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشن

پاکستان کے صنعتی شہر کراچی میں موسم سرما کی آمد سے قبل ونٹر فیشن ویک کا انعقاد ہوا۔ یہاں سائرہ شکیرا کے ڈیزائن کردہ لباس میں ماڈلز کو دیکھا جا سکتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشن

اس فیشن ویک میں ملک کے معروف ڈیزائنرز کے ملبوس کو ماڈلز نے پیش کیا۔ صنم چوہدری کے ڈیزائن کردہ لباس کو یہاں ماڈلز کو زیب تن کیے دیکھا جا سکتا ہے۔