گذشتہ ہفتے کا پاکستان

گذشتہ ہفتے پاکستان میں پیش آنے والے اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں

انڈیا، پاکستان، گرونانک، سکھ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن

انڈیا سے آنے والی سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے لوگ لاہور میں گرونانک کی 548ویں یوم پیدائش کے موقع پر اکٹھے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے خلاف کرپشن کے ریفرنسز کی پیشی کے موقع پر جمعے کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ کیس کی آئندہ سماعت سات نومبر کو ہو گی۔ وہ ایک روز قبل ہی لندن سے پاکستان پہنچے تھے۔

،تصویر کا ذریعہGov of balochistan

،تصویر کا کیپشن

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں حکام نے عسکریت پسند کمانڈر ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کی اہلیہ سمیت زیرِ حراست چار خواتین اور بچوں کو رہا کر دیا۔ حکام کے مطابق چار خواتین اور تین بچوں کو 30 اکتوبر کو افغانستان سے متصل سرحدی شہر چمن سے گرفتار کیا گیا۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن

ان ماہی گیروں کو تیس اکتوبر کو واہگہ بارڈر سے انڈیا واپس بھجوایا گیا تھا

،تصویر کا ذریعہRIZWAN TABASSUM

،تصویر کا کیپشن

گذشتہ ہفتے ملک کے مختلف علاقوں میں پولیو کے خلاف مہم بھی چلائی گئی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن

انڈین جیل سے رہا ہونے والی گیارہ سالہ حنا اپنی والدہ اور خالہ کے ہمراہ واہگہ بارڈر سے پاکستان پہنچی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن

پاکستان میں سبے سے بڑے مذہبی اجتماع کا ایک منظر،تبلیغی جماعت کے لاہور میں ہونے والے اس سالانہ اجتماع میں ہزاروں افراد شریک ہوتے ہیں

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان لاہور میں 29 ستمبر کو کھیلے جانے والے آخری ٹی ٹوئنی میچ کے آغاز سے قبل سکیورٹی اہلکار سٹیڈیم میں آنے والوں کی تلاشی لیتے ہوئے