پاکستان اور سعودی عرب کی خصوصی افواج کی مشترکہ فوجی مشقیں

پاکستان اور سعودی عرب کی خصوصی افواج کی مشترکہ عسکری مشقیں 'الشہاب 2' سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جاری ہیں۔

،تصویر کا کیپشن

پاکستان اور سعودی عرب کی خصوصی افواج کی مشترکہ عسکری مشقیں 'الشہاب 2' سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جاری ہیں

،تصویر کا کیپشن

فوجیں مشقیں ریاض کی پرنس نائف سکیورٹی سٹی میں ہو رہی ہیں

،تصویر کا کیپشن

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشقیں 25 نومبر کو شروع ہوئی ہیں اور 10 دسمبر تک جاری رہیں گی

،تصویر کا کیپشن

آئی ایس پی آر کے مطابق ان مشقوں میں ایس ایس جی یعنی سپیشل سروسز گروپ کے 68 افسر اور اہلکار حصہ لے رہے ہیں

،تصویر کا کیپشن

دونوں ملکوں کے فوجیوں کی گذشتہ برس پاکستان میں الشہاب ون کے نام سے مشقیں منقعد ہوئی تھیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے دفاعی اور سفارتی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کی افواج اکثر مشترکہ فوجی مشقیں کرتی رہتی ہیں

،تصویر کا کیپشن

ان فوجی مشقوں کا مقصد انسداد دہشت گردی کے شعبے میں ایک دوسرے کے عسکری تجربات سے سیکھنا اور دونوں ممالک اور فورسز کے درمیان باہمی تعاون کو مستحکم کرنا ہے