وکی لوز مونومنٹس 2017: پاکستان کی دس بہترین تصاویر

بادشاہی مسجد تصویر کے کاپی رائٹ Wasif/Wikimedia
Image caption لاہور میں واقع بادشاہی مسجد کا غروب آفتاب کے وقت کا منظر، پس منظر میں دریائے راوی بھی دیکھا جا سکتا ہے

دنیا میں فوٹوگرافی کا سب سے بڑا مقابلہ سمجھے جانے والے وکی میڈیا کے تصویری مقابلے میں رواں سال کسی بھی پاکستانی فوٹوگرافر کی تصویر 15 بہترین تصاویر میں جگہ نہیں بنا سکی۔

سال 2016 میں اس مقابلے میں تین پاکستانی فوٹوگرافروں کی تصاویر بہترین دس تصاویر میں شامل تھیں۔

’وکی لوز مونومنٹس‘ کے نام سے اس مقابلے کا آغاز سنہ 2010 میں ہوا تھا جس میں وکی میڈیا کومنز کے ذریعے تصاویر بھیجی گئی تھیں۔

رواں سال منعقدہ مقابلے میں وکی میڈیا فاونڈیشن، یونیسکو اور فلِکر کے اشتراک سے منعقد کیا گیا جس کا مقصد ثقافتی ورثے کی دیکھ بھال کے لیے عالمی تحریک پیدا کرنا تھا۔

بلتیت تصویر کے کاپی رائٹ Hammad Hassan Baloch/Wikimedia
Image caption وادئ ہنزہ میں واقع تاریخی قلعہ بلتت

وکی میڈیا کا کہنا ہے یہ تصاویر ان ممالک کی قومی یادگاروں سے متعلق مضامین کے ساتھ تصویری جھلک پیش کرنے میں مدد کر سکتی ہیں اور بلا کسی لائسنس کے دستیاب ہیں۔

وکی میڈیا کے مطابق اس تصویری مقابلے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ تصاویر بنانے والوں کو کریئٹو کومنز لائسنس کے تحت تصاویر مہیا کرنے کےلیے رضامند کیا جائے جس کے تحت کوئی بھی دنیا میں انھیں تصویر بنانے والے کا نام دے کر استعمال کر سکتا ہے۔

دراوڑ تصویر کے کاپی رائٹ Fassi Farooq/Wikimedia
Image caption صحرائے چولستان میں قلعہ دراوڑ

رواں سال منعقدہ مقابلے میں 52 ممالک سے دس ہزار افراد نے تقریباً ڈھائی لاکھ تصاویر اپ لوڈ کیں۔

وکی میڈیا کے مطابق پاکستان سے 270 فوٹوگرافرز نے 1900 سے زیادہ تصویروں کے ساتھ اس مقابلے میں شرکت کی۔

فیصل مسجد تصویر کے کاپی رائٹ Azhar/Wikimedia
Image caption اسلام آباد کی فیصل مسجد

خیال رہے کہ پاکستان سنہ 2014 میں وکی لوز مونومنٹس کا حصہ بنا تھا اور اب تک پاکستان سے 1500 افراد 27000 سے زائد تصاویر اپ لوڈ کر چکے ہیں۔

وکی میڈیا کی پاکستان جیوری کی جانب سے پاکستان سے منتخب کی گئی 2017 کی دس بہترین تصاویر پیش ہیں۔

فریئر تصویر کے کاپی رائٹ Asim Iftikhar Nagi/Wikimedia
Image caption فریئر ہال کراچی کی تصاویر بھی دس بہترین تصاویر میں شامل ہے
Karachi Municipal Corporation Building تصویر کے کاپی رائٹ Ali Raza Khatri/Wikimedia
Image caption کراچی میونسپل کارپوریشن بلڈنگ
Buddhist ruins of Takht-i-Bahi by Hidayat-ur-Rehman تصویر کے کاپی رائٹ Hidayat-ur-Rehman/Wikimedia
Image caption صوبہ خیبرپختوخوا میں واقع بودھ دور کے تخت بھائی کھنڈرات
Tomb of Shah Rukn-e-Alam by Syed Bilal Javaid تصویر کے کاپی رائٹ Syed Bilal Javaid/Wikimedia
Image caption ملتان میں واقع مزار شاہ رکن عالم
لاہور تصویر کے کاپی رائٹ MARIYAM AFTAB/Wikimedia
Image caption لاہور کا عجائب گھر
Wazir Khan Mosque by Moiz Ismaili تصویر کے کاپی رائٹ MOIZ ISMAILI/Wikimedia
Image caption لاہور کے اندرون شہر میں واقع مغل دور کی مسجد وزیر خان

.