مالم جبہ میں اب طالبان نہیں سیاح نظر آتے ہیں

سوات کے بالائی علاقے بحرین، کالام مدین اور مالم جبہ اب ایک بار پھر سیاحت کا مرکز بنتے جا رہے ہیں۔

سوات
،تصویر کا کیپشن

خیبر پختونخوا میں مالم جبہ کی رونقیں بحال ہو رہی ہیں۔ مالم جبہ پاکستان میں برف کے کھیل 'سکینگ' کا واحد مرکز ہے۔

،تصویر کا کیپشن

قیام امن کے بعد سیاح بڑی تعداد میں مینگورہ شہر اور مضافاتی علاقوں میں گھومتے پھرتے نظر آتے ہیں جبکہ مالم جبہ وادئ سوات کا مقبول تفریحی مقام ہے

،تصویر کا کیپشن

موسم سرما اور موسم گرما دونوں میں سوات اور اس کے بالائی علاقے سیاحوں کے لیے پہلی ترجیح ہوتے ہیں

،تصویر کا کیپشن

مالم جبہ میں روزانہ تین ہزار کے قریب سیاح آتے ہیں جبکہ چھٹی کے روز یہ تعداد پانچ سے سات ہزار تک ہوتی ہے

،تصویر کا کیپشن

چیئر لفٹ کو دوبارہ کھولے جانے کے بعد سے سیاحوں کی آمد زیادہ اور مقامی کاروبار میں تیزی آئی ہے

،تصویر کا کیپشن

آفتاب حسین اس علاقے کا مقامی ہے اپنے کیبن میں چائے اور آلو کے چپس فروخت کرتے ہیں

،تصویر کا کیپشن

گذشتہ برس موسم گرما میں دس لاکھ سیاحوں نے سوات کا رخ کیا

،تصویر کا کیپشن

سوات میں سیاحت کے کاروبار میں ایک برس کے دوران 10 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جس کے مزید بڑھنے کے امکانات ہیں