وائٹ ان دی فلیگ: پاکستانی اقلیتیں کیمرے کی آنکھ سے
وائٹ ان دی فلیگ: پاکستانی اقلیتیں کیمرے کی آنکھ سے
حال ہی میں پاکستانی فوٹو گرافر مبین انصاری کی نئی کتاب منظرعام پر آئی ہے جس میں انھوں نے پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کی زندگیوں کی عکس بندی کی ہے۔ وائٹ ان دی فلیگ نام کی یہ کتاب ایک سو بیس تصویروں پر مشتمل ہے۔سماعت سے محروم مبین انصاری کہتے ہیں کہ فوٹو گرافی ان کی دل کی آواز ہے اور ان کے لیے اپنی شخصیت اورسوچ کے اظہار کا سب سے موثر ذریعہ ہے۔