گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

گذشتہ ہفتے پاکستان میں پیش آنے والے چند اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں

،تصویر کا کیپشن

امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین شخصیت ملالہ یوسفزئی ساڑھے پانچ برس بعد بدھ کو پاکستان پہنچیں۔ پاکستان آنے کے بعد انھوں نے وزیراعظم سمیت دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور اپنے والدین کے ہمراہ اپنے آبائی علاقے سوات میں اپنے گھر کا دورہ بھی کیا۔

،تصویر کا کیپشن

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل میں نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی کو شکست دے کر دوسری مرتبہ پی ایس ایل چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

،تصویر کا کیپشن

صوبہ سندھ کے ضلع روہڑی میں ایک گودام کی چھت گرنے کے نتیجے میں تقریباً 11 افراد ہلاک ہوئے جن میں اطلاعات کے مطابق چھ خواتین بھی شامل تھیں۔ ان کے علاوہ اس حادثے میں نو مزدور زخمی بھی ہوئے۔

،تصویر کا کیپشن

پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی جانے والی تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز سے قبل بھرپور پریکٹس کی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف اس سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم میں نوجوان کھللاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

،تصویر کا کیپشن

کراچی میں ’ہم شو کیس‘ نامی فیشن ویک کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہرہ خان سمیت کئی دیگر اداکاراؤں نے بھی شرکت کی۔

،تصویر کا کیپشن

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری نے ’گڈ فرائڈے‘ کے موقع پر تقریبات کا انعقاد کیا۔

،تصویر کا کیپشن

پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے منگل کی شام ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے جاری تحریری بیان میں بتایا گیا کہ اس ملاقات کی درخواست وزیراعظم کی جانب سے کی گئی تھی۔