گذشتہ ہفتے کا پاکستان: تصاویر

گذشتہ ہفتے پاکستان میں پیش آنے والے چند اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں

،تصویر کا کیپشن

کراچی میں نو سال بعد کھیلی جانے والی تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تین صفر سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے تینوں میچوں کے دوران شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

،تصویر کا کیپشن

گذشتہ پیر کو پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے چار افراد ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل تھیں جبکہ اس واقعے میں ایک بچی زخمی ہوئی۔

،تصویر کا کیپشن

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاجی دھرنا دیا۔ یہ دھرنا ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک ٹیکسی ڈرائیور کی ہلاکت کے خلاف شروع کیا گیا تھا۔

،تصویر کا کیپشن

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں جھڑپوں کے دوران 17 کشمیریوں کی ہلاکت کے خلاف پاکستان بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

،تصویر کا کیپشن

پاکستان اور انڈیا کے درمیان آسٹریلیا میں کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی کے مقابلوں میں کھیلا گیا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد دو، دو گول سے برابر رہا۔ پاکستان میچ کے آخری منٹ پر گول کر کے میچ برابر کرنے میں کامیاب رہا۔

،تصویر کا کیپشن

پاکستانی خاصہ دار فورس کے اہلکار قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں پوست کی فصل کو تباہ کر رہے ہیں۔

،تصویر کا کیپشن

پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اکنامک ایڈوائزی کونسل کے اجلاس کے بعد ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدان اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔ پانچ نکاتی پلان سے آگاہ کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ انکم ٹیکس کی شرح کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور سالانہ بارہ لاکھ روپے آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔