میلسی کی 150 سال پرانی لائبریری
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’سرائیکی کے نایاب نسخے کنویں سے بچا کر لایا ہوں`

پاکستان میں جنوبی پنجاب کے شہر ملتان کے قریب میلسی نامی ایک قصبہ ہے جس کی وجہ شہرت ایک لائبریری ہے۔ مسعود جھنڈیر ریسرچ لائبریری میں چار لاکھ سے زائد کتابیں اور رسائل ہیں۔ اِن میں چار ہزار سے زائد ایسی کتابیں بھی ہیں جنھیں ہاتھ سے لکھا گیا ہے یعنی قلمی کتابیں۔ تقریباً پانچ سو برس پرانا ایک قلمی قرانِ مجید بھی اِس لائبریری کی زینت ہے۔ ڈیڑھ سو برس پرانی اِس لائبریری کے روحِ رواں میاں غلام احمد جھنڈیر نے ہمارے ساتھی وجدان ڈار سے گفتگو کی۔