بلوچستان کے صحافی ’سب کو خوش نہیں رکھ سکتے‘
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ٹارگٹ کلنگ اور مقدموں کے درمیان پھنسے بلوچستان کے صحافی

پاکستان کا صوبہ بلوچستان کئی برسوں سے شورش زدہ ہے۔ امن و امان کی مسلسل خراب صورتحال نے زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے۔ ہماری ساتھی شمائلہ جعفری نے پانچ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کر کے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ یہ لوگ اپنے کام کے دوران کن حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔ آج پیشِ خدمت ہے اِس سیریز کی پہلی قسط جو بلوچستان میں کام کرنے والے صحافیوں کے بارے میں ہے۔ ایسے ہی ایک صحافی ہیں بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر خلیل احمد۔ وہ کن حالات میں صحافت کر رہے ہیں یہ وہ خود ہی بتا رہے ہیں۔