’جو تھوڑا بہت سیکھ جاتے ہیں تو وہ یہاں سے نکلنے کی کوشش کرتے ہیں‘

’جو تھوڑا بہت سیکھ جاتے ہیں تو وہ یہاں سے نکلنے کی کوشش کرتے ہیں‘

پاکستان کا صوبہ بلوچستان کئی برسوں سے شورش زدہ ہے جہاں امن و امان کی مسلسل خراب صورتحال نے زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے۔ ہماری ساتھی شمائلہ جعفری نے پانچ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کر کے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ یہ لوگ اپنے کام کے دوران کن حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔ آج ملیں گے شہنیلا منظور سے جو بلوچستان یونیورسٹی میں شعبۂ صحافت کی طالبِ علم ہیں اور حالات کی خرابی کے باوجود بلوچستان میں بہتری کے لیے پرامید ہیں۔