’کہاں لکھا ہے کہ اسلام میں عورت سیاست نہیں کر سکتی؟‘
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

الیکشن 2018: ’عورت ووٹ مانگے تو غیر اسلامی، لیکن ووٹ دے تو جائز ہے؟‘

بی بی سی کے اس الیکشن سیزن میں ہم آپ تک الیکشن کی سیاسی گہما گہمی کے بیچ ان خواتین کی کہانیاں بھی لے کر آئیں گے جو ان انتخابات کا حصہ ہیں یا اس عمل سے براہ راست متاثر ہوتی ہیں لیکن ان کی بات کم ہی کی جاتی ہے۔ ملیے شہناز راجہ سے جو پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ایک ایسے علاقے میں اپنی انتخابی مہم چلا رہی ہیں جہاں مذہبی رجحانات حاوی ہیں۔ شہناز راجہ کا کہنا ہے کہ ان کا زیادہ وقت اپنے حلقے کے لوگوں کو اس بات پر قائل کرنے میں صرف ہوتا ہے کہ کسی خاتون کا الیکشن میں حصہ لینا غیر اسلامی نہیں ہے۔