’سہولیات بعد کی بات ہیں، پہلے عمارت تو دیں‘
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

الیکشن 2018: پاکستان کے سرکاری سکول پانچ برس میں کتنے بدلے؟

پاکستان میں عام انتخابات کا موسم ہے اور ہر طرف آنے والی حکومت کی بات ہو رہی ہے۔ لیکن گذشتہ حکومتوں کی کارکردگی کیسی رہی؟

پانچ سال پہلے جب 2013 کے عام انتخابات کے لیے مہم چل رہی تھی تو مختلف سیاسی جماعتوں نے خاص طور پر تعلیم کے شعبے میں انقلابی اقدامات کے دعوے اور وعدے کیے۔ لیکن ان پانچ برسوں میں ملک کے چاروں صوبوں میں تعلیم کے شعبے میں کیا بہتری آئی؟

ہمارے ساتھی شجاع ملک پیش کر رہے ہیں اس سلسلے کی پہلی کڑی، جس میں سکولوں میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

اسی سلسلے کی دوسری کڑی، کتنے پاکستانی بچے سکول جاتے ہیں؟ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔