این اے 62: شیخ رشید بمقابلہ ’بی بی‘
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

الیکشن 2018: راولپنڈی کی تنگ گلیوں میں گھر گھر مہم چلانے والی امیدوار

پاکستان میں الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کے لیے 107 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں سے 59 جماعتوں نے کسی خاتون امیدوار کو پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کیا، جبکہ 48 جماعتوں نے مجموعی طور پر 304 خواتین کو جنرل نشستوں پر ٹکٹ دیے۔

آخر جنرل نشست پر خواتین کے لیے ٹکٹ کا حصول مشکل کیوں ہے؟

بی بی سی اردو کی نامہ نگار فرحت جاوید نے یہ سوال پاکستان پیپلز پارٹی کی سمیرا گل سے پوچھا جو راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 62 سے الیکشن لڑ رہی ہیں اور ان کے مد مقابل سیاست کا ہیوی ویٹ سمجھے جانے والے شیخ رشید احمد ہیں۔ سمیرا گل اپنے حلقے کی ان تنگ گلیوں میں گھر گھر جا کر مہم چلا رہی ہیں۔