نواز شریف کی وطن واپسی تصاویر میں

پاکستان کے سابق وزیرِاعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز جمعرات کی رات گئے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے لاہور کے لیے روانہ ہوئے ہیں اور اب کچھ ہی دیر میں لاہور لینڈ کرنے والے ہیں۔

نواز شریف کی وطن واپسی تصاویر میں
،تصویر کا کیپشن

نواز شریف اور مریم نواز جہاز پر سوار ہو گئے ہیں اور اتحاد ایئر لائنز کی یہ پرواز ابوظہبی سے لاہور کے لیے روانہ ہو گئی ہے

،تصویر کا کیپشن

اس سے قبل نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز جمعرات کی رات گئے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے لاہور کے لیے روانہ ہوئے اور ابوظہبی پہنچے تھے۔

،تصویر کا کیپشن

نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز ابوظہبی ایئر پورٹ پر سات گھنٹے سے زائد قیام کیا اور اس کے بعد لاہور کے لیے روانہ ہوئے۔

،تصویر کا کیپشن

لندن سے روانگی سے پہلے نواز شریف نے لندن میں مقیم اپنے عزیزوں اور رشتہ داروں سے الوداعی ملاقات کی

،تصویر کا کیپشن

بدھ کی شام لندن میں مریم نواز کے ہمراہ ایک پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ 'میری سیاسی پناہ لینے کی خبریں دینے والے سن لیں، میں واپس پاکستان آ رہا ہوں۔'

،تصویر کا کیپشن

نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے

،تصویر کا کیپشن

نواز شریف گذشتہ ماہ وہ لندن میں زیرِ علاج بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے غرض سے لندن چلے گئے تھے۔ ان کی اہلیہ اب بھی زیر علاج ہیں۔

،تصویر کا کیپشن

نواز شریف اور مریم نواز کا استقبال کرنے کے لیے نکلنے والی ریلی میں بڑی تعداد میں لیگی کارکن سڑکوں پر نکلے ہیں۔

،تصویر کا کیپشن

لاہور کے علاقے لوہاری دروازے کے باہر منعقدہ ریلی میں شہباز شریف اور خواجہ سعد رفیق نے خطاب کیا۔

،تصویر کا کیپشن

اس موقع پر لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے۔

،تصویر کا کیپشن

لاہور کی کئی سڑکوں کو کنٹینر لگا کر بند کیا گیا ہے۔