خواتین کی بڑی تعداد بلوچستان میں عام نشستوں پر امیدوار
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

الیکشن 2018: خواتین کی بڑی تعداد بلوچستان میں عام نشستوں پر امیدوار

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ماضی کے مقابلے میں آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں خواتین کی ایک بڑی تعداد عام نشستوں پر مردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے میدان میں ہے۔ انتخابی فہرستوں کے مطابق ان کی مجموعی تعداد 32 سے زیادہ ہے۔

اگرچہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے خواتین کو جن عام نشستوں پر انتخاب لڑنے کے لیے ٹکٹ دیے گئے ہیں ان میں سے اکثر پر خواتین کی کامیابی کے امکانات بہت زیادہ نہیں تاہم خواتین سیاسی رہنماؤں اور غیر سرکاری تنظیموں نے عام نشستوں پر خواتین کی ایک بڑی تعداد میں موجودگی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ کوئٹہ سے محمد کاظم کی رپورٹ۔

بی بی سی اردو کی الیکشن کوریج کے بارے میں مزید جاننے کے لیے کلک کریں