’جب عام قیدی سے ملنے کی اجازت مل سکتی ہے تو نواز سے کیوں نہیں؟‘
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

نواز شریف سے ملاقات کی خواہش: جیل کے باہر ’سینکڑوں بیتاب بھی تھے اور مایوس بھی‘

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی سے اڈیالہ جیل میں جمعرات کو ان کے اہلخانہ نے ملاقات کی، لیکن ان کی قانونی ٹیم کو ملاقات سے روک دیا گیا۔ لیکن اہلخانہ کے علاوہ بھی سینکڑوں افراد اپنے لیڈر کے دیدار کے لیے بیتاب تھے، جن کے ارمانوں پر پانی پھر گیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر بی بی سی کی نامہ نگار فرحت جاوید موجود تھیں۔ انھوں نے کیا دیکھا؟ جانیے اس رپورٹ میں۔