الیکشن 2018 کے نتائج کا انٹرایکٹو نقشہ

پاکستان میں بدھ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی 272 میں سے 270 نشستوں پر عوام نے اپنے پسندیدہ امیدواروں کا انتخاب کیا۔

قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 60 اور این اے 103 پر انتخاب نہیں ہوا۔ این اے 60 پر الیکشن سے چند روز قبل مسلم لیگ ن کے امیدوار حنیف عباسی کی نااہلی کی وجہ سے الیکشن ملتوی کیا گیا جبکہ این اے 103 پر التوا کی وجہ ایک امیدوار کی وفات بنی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف آنے والی قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے اور اس نے 115 نشستیں حاصل کی ہیں مسلم لیگ نواز 64 نشستوں کے ساتھ دوسرے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 43 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

نیچے دیے گئے نقشے میں 2018 کے انتخابات کے نتائج گئے ہیں۔ اپنے حلقے کے نتیجے کی تفصیل جاننے کے لیے ایڈریس بار میں اپنے شہر کا نام درج کریں یا نیچے دیے گئے نقشے پر کلک کریں۔

Please wait while we fetch the data . . .

LIVE

2018
2013
Use search to find results for your constituencies

٭اس انتخابی نقشے میں گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کے علاقے نہیں دکھائی گئے کیونکہ یہ علاقے پاکستان کے عام انتخابات کا حصہ نہیں ہیں۔

پاکستان میں ووٹر

پاکستان الیکشن کمیشن کے مطابق ملک کے چاروں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ 60 ہزار تھی جس میں مرد ووٹرز کی تعداد تقریباً 5 کروڑ 92 لاکھ اور خواتین ووٹرز کی تعداد تقریباً 4 کروڑ 67 لاکھ ہے

اقلیتی ووٹر

پاکستان میں غیر مسلم رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں قابل ذکر اضافہ ہوا اور یہ تعداد تقریباً 28 لاکھ سے بڑھ کر 36 لاکھ 30 ہزار ہو گئی۔ ان میں اکثریت ہندو برادری کے ووٹرز کی ہے جبکہ سب سے کم بودھ برادری کے ووٹرز ہیں۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں