پاکستان میں انتخابات میں گہما گہمی اور قطاریں

پاکستان میں بدھ کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے ووٹ ڈال جا رہے ہیں۔ پاکستان کے دس کڑور سے زائد ووٹر اپنے حقِ راہ دہی استعمال کر رہے ہیں۔

پاکستان عام انتخابات

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشن

پاکستان کی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ لاہور کے ایک پولنگ بوتھ کے باہر کا منظر جہاں خواتین اپنا ووٹ کاسٹ کر رہی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشن

کئی پولنگ بوتھ پر خواتین کو بڑی تعداد میں ووٹ ڈالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشن

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بھائی شہباز شریف کو یہاں ووٹ دینے والوں کی قطار میں سبز شرٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشن

پاکستان میں بدھ کو عام انتخابات میں دس کروڑ 60 لاکھ کے قریب ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہیں۔ یہاں راولپنڈی کے ایک پولنگ بوتھ پر ایک خاتون کو اپنا ووٹ ڈالتے دیکھا جا سکتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشن

انتخابات کے مد نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور شہر میں جا بجا ایسے مناظر نظر آ رہے ہیں۔ ہمارے نمائندے کا کہنا ہے کہ سکیورٹی پہلے سے کہیں زیادہ ہے تاہم کئی مقامات سے دھماکوں کی خبریں آئی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشن

بعض مقامات پر ووٹرز میں خاصا جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ اسلام آباد کے ایک پولنگ بوتھ پر ایک ماں کو اپنے بچے کے ساتھ اپنی باری کا انتظار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشن

کراچی میں اس مرتبہ ہونے والا انتخاب کافی دلچسپ ہے کیونکہ کے شہر کے سیاسی منظر نامے میں کافی تبدیلی آئی ہے۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشن

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے این اے 53 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی 272 میں سے 270 نشستوں پر عوام اپنے پسندیدہ امیدواروں کو ووٹ دیں گے۔