عمران خان کی وکٹری سپیچ اور پی ٹی آئی کا جشن

پاکستان میں الیکشن 2018 کے ابتدائی غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج میں پاکستان تحریکِ انصاف کی برتری کے بعد کارکنان کا ملک بھر میں جشن دوسرے روز بھی جاری۔

عمران خان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد جہاں تاحال غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے وہیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جمعرات کو اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ سے وکٹری سپیچ کی۔

بنی گالہ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن

جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے وکٹری سپیچ سے قبل ہی ان کی رہائش گاہ کہ باہر بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان جمع ہو گئے تھے۔ انتظامیہ کی جانب سے وہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

الیکشن

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی جیت پر گذشتہ روز بھی ملک بھر میں پی ٹی آئی کے جیالے جشن مناتے رہے۔

الیکشن

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن

پاکستان تحریک انصاف کو اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی 112 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

پاکستان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

پاکستان کے قومی اسلبمی کے انتخابات میں اب تک کے غیر حتمی نتائج میں پی ٹی آئی کو واضح اکثریت حاصل ہے۔

پاکستان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

پاکستان تحریکِ انصاف کے حامیوں کا جشن کا الگ انداز۔