’میں گھر بیٹھے اتنا کما لیتی ہوں جتنا لوگ باہر بھی نہیں کما پاتے‘
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

کچن ود آمنہ: ’گھر بیٹھے اتنا کماتی ہوں جتنا لوگ باہر جا کر بھی نہیں کما پاتے‘

جس بھی شخص کو کھانا پکانے کا شوق ہو، موجیں تو ان کے قریبی عزیز و اقارب کی ہوتی ہیں، لیکن لاہور کی آمنہ ریاض نے جب اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ یوٹیوب پر اپنے چینل ’کچن ود آمنہ‘ کے ذریعے کرنا شروع کیا تو انھیں نہیں معلوم تھا کہ ان کی اس کاوش کو کتنی پذیرائی ملے گی۔

حال ہی میں انھیں یوٹیوب کی طرف سے "گولڈ پلے بٹن" کے اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ بٹن ہے کیا اور آمنہ نے اسے کیسے حاصل کیا، جانیے ہمارے نمائندے موسیٰ یاوری کی اس رپورٹ میں۔