حکومت سازی کی تیاریاں اور دھاندلی کے خلاف احتجاج تو عید الاضحیٰ کی تیاریاں

پاکستان میں گذشتہ ہفتے انتخابات جیتنے والی سیاسی جماعتیں حکومت سازی کی تیاریوں میں مصروف تو انتخابات میں ناکامی کا سامنا کرنے والے سڑکوں پر احتجاج کرتے رہے، لیکن ساتھ ہی عوام عید الاضحیٰ اور جشن آزادی کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

پاکستان

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشن

پاکستان میں عید الاضحی یعنی بقر عید سے قبل قربانی کے جانوروں کی فروخت شروع ہو چکی ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشن

پاکستان میں سنیچر کو یوم اقلیت منایا گیا۔ اس موقعے پر پاکستان کی مسیحی برادری نے لاہور میں ایک جلوس نکالا جس میں پاکستان کے قیام میں اقلیت کے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشن

پاکستانی عوام 14 اگست کو اپنا 71 واں یوم آزادی منائے گی۔ اسلام آباد میں ایک دکاندار کو پاکستانی پرچم اور پاکستانی قومی نشان والے ہیٹس فروخت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشن

کراچی میں جمعے کو ڈاکٹر روتھ پفاؤ کی پہلی برسی منائی گئی۔ ڈاکٹر روتھ پفاؤ نے تقریبا 50 سال تک پاکستان میں جذام یا کوڑھ کے خاتمے کے لیے کام کیا۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشن

پاکستان میں حزب اختلاف کے اتحاد نے جمعرات کو انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پشاور میں جلوس نکالا۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشن

پاکستان کے حزب مخالف اتحاد کی ریلیوں کے لیے خواتین پولیس کو بھی تعینات کیا گیا۔ حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ وہ ایوان کے اندر اور باہر دونوں جگہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔