صدر کا انتخاب کیسے ہوگا؟
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

صدارتی انتخاب: صدر کے الیکشن کے لیے ووٹ کیسے گنے جاتے ہیں؟

پاکستان کے موجودہ صدر مملکت ممنون حسین کی مدت پوری ہونے کے بعد پاکستان کے نئے صدر کا انتخاب آج یعنی چار ستمبر کو کیا جائے گا۔ موجودہ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عارف علوی کو صدارتی امیدوار نامزد کیاگیا ہے جب کہ متحدہ حزب اختلاف تمام تر کوششوں کے بعد بھی مشترکہ امیدوار لانے میں ناکام رہی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے اعتزاز احسن اور مسلم لیگ نون سمیت دیگر حزب اختلف کی جماعتوں کی جانب سے مولانا فضل الرحمٰن نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

لیکن صدر کے انتخاب کے لیے ووٹ گننے کا طریقہ کار ذرا پیچیدہ ہے، جسے سمجھا رہی ہیں ہماری ساتھی نادیہ سلیمان۔