پاکستان میں یوم دفاع پر اسلحے کی نمائش اور عسکری مہارت کا مظاہرہ

پاکستان میں چھ ستمبر کو ملکی دفاع کی خاطر ڈٹ جانے والے فوجیوں کوخراج عقیدت پیش کیا گیا۔

،تصویر کا کیپشن

پاکستان میں چھ ستمبر کو ملکی دفاع کی خاطر ڈٹ جانے والے فوجیوں کوخراج عقیدت پیش کیا گیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سنہ 1965 میں لڑی گئی جنگ کی یاد میں ہر برس 6 ستمبر کو یوم دفاع منایا جاتا ہے

،تصویر کا کیپشن

اس بار یومِ دفاع ’ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ کے نام سے منایا گیا۔

،تصویر کا کیپشن

یوم دفاع پاکستان کے موقعے پر ملک کے مختلف شہروں میں مسلح افواج جدید ترین ہتھیاروں اور میزائلوں کی نمائش کرتی ہے اور اس کے ساتھ عسکری مہارت کا مظاہرہ کیا جاتا ہے

،تصویر کا کیپشن

کراچی میں بحریہ کے اہلکاروں نے ساحل سمندر پر اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا

،تصویر کا کیپشن

کراچی میں نیوی کی جنگی تیاریوں کی مہارت کو دیکھنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد موجود تھی

،تصویر کا کیپشن

پشاور میں سکیورٹی اہلکار اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے

،تصویر کا کیپشن

پاکستانی فوج کے ہتھیاروں میں عوام نے بڑی دلچسپی لی اور بڑی تعداد میں لوگ اپنے بچوں سمیت ان تقریبات میں شریک ہوئے

،تصویر کا کیپشن

یوم دفاع پاکستان کے موقعے پر پاک فضائیہ کے ہوائی اڈوں پر جنگی طیاروں کی نمائش کی گئی

،تصویر کا کیپشن

کراچی میں بانی پاکستان کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی جس میں پاک فضائیہ کے دستوں نے سلامی پیش کی

،تصویر کا کیپشن

یوم دفاع کے موقعے پر فوج کے جوانوں نے موٹر سائیکلوں پر کرتب پیش کیے اور لوگوں کو خوب محظوظ کیا