گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں
گذشتہ ہفتے پاکستان میں پیش آنے والے اہم واقعات کی جھلکیاں۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی خیر سگالی کی سفیر معروف پاکستانی ادارکارہ ماہرہ خان نے پشاور میں افغان پناہ گزینوں کے کیمپس کا دورہ کیا۔ ماہرہ خان نے کہا کہ یہ لمحہ فکریہ ہے کہ دنیا بھر میں پناگزینوں میں آدھے سے زیادہ بچے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAFP
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرانڈی تین روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں۔ یہ نوشہرہ کے آزاخیل کیمپ کا ہے جہاں وہ اداکارہ ماہرہ خان کے ہمراہ افغان فیملیز سے بات چیت کر رہے ہیں

،تصویر کا ذریعہAnadolu Agency
پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے چینی وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ پاکستان نے چین کو یقین دہانی کروائی ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری تحریکِ انصاف کی حکومت کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔ کے وزیرخارجہ نے پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کے لیے اپنے ملک کے بھرپور تعاون پرزوردیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP
کراچی کے ساحل پر چھ ستمبر 1965 کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے جنگ کی یاد میں منائی گئی تقریب کا منظر۔ اس جنگ میں انڈیا اور پاکستان دونوں اپنی اپنی جیت کا دعویٰ کرتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAFP
چھ ستمبر کو ملک بھر میں یوم دفاع کی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں جس کے آنے سے قبل طویل مشقیں اور تیاریاں بھی کی جاتی ہیں۔ پشاور کے ایف سی اہلکار چھ ستمبر کی تیاریاں کرتے ہوئے

،تصویر کا ذریعہAFP
راولپنڈی کی نور خان ائیر بیس پر پاک فضائیہ کی استعداد کا مظاہرہ بھی چھ ستمبر کا ایک اہم حصہ ہوتا ہے جس میں لوگوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوتی ہے

،تصویر کا ذریعہAFP
گذشتہ ہفتے ہی امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان کا دورہ کیا جس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں ایک بار پھر یہی دہرایا گیا کہ پاکستان سے کہا ہے کہ ضرورت ہے کہ وہ علاقائی امن اور استحکام کے لیے خطرہ بنننے والے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن اور مستقل اقدامات کرے۔

،تصویر کا ذریعہAFP
چار ستمبر کو پاکستان تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی پاکستان کے 13 ویں صدر منتخب ہو ئے۔ ان کے مقابلے میں اپوزیشن کسی متفقہ امیدوار کو لانے میں ناکام رہی۔ پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن اور مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں نے مولانا فضل الرحمن کو امیدوار بنایا تھا۔