پشاور: ’دبنگ‘ لیڈی مجسٹریٹ کی کاروائی

پشاور: ’دبنگ‘ لیڈی مجسٹریٹ کی کاروائی

دہشت گردی اور شدت پسندی سے متاثرہ صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والی خاتون مجسٹریٹ نے چھ ماہ میں بیشتر تجاوزات ختم کرکے ریسٹوران اور کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والی دکانوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے۔ ہمارے ساتھی عزیزاللہ خان نے پشاور کینٹ کی مجسٹریٹ قرۃ العین وزیر سے ملاقات کی۔