روس اور پاکستان کی مشترکہ فوجی مشقیں، عمران خان سعودی عرب اور سٹاک مارکیٹ میں مندی

پاکستان میں گذشتہ ہفتے کے دوران پیش آنے والے چند اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

کشمیر

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشن

27 اکتوبر کو انڈیا کی جانب سے کشمیر میں فوج کشی کے 71سال مکمل ہونے پر پاکستان میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں نے یوم سیاہ منایا۔

،تصویر کا ذریعہHandout/ISPR

،تصویر کا کیپشن

آئی ایس پی آر کے مطابق روس فوج کا دستہ پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقوں کے پاکستان پہنچا

،تصویر کا ذریعہPID

،تصویر کا کیپشن

وزیراعظم سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقدہ سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کے لیے گئے، اس موقع پر انھوں نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کی بھی ہے۔ ملاقات کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سعودی عرب پاکستان کو نہ صرف ایک سال کے لیے تین ارب ڈالر دے گا بلکہ تین سال تک مؤخر ادائیگیوں پر تقریباً نو ارب ڈالر مالیت تک کا تیل دینے پر بھی رضامند ہو گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن

وزیراعظم عمران خان نے حزب اختلاف کی جماعتوں کو سخت الفاظ میں پیغام دیتے ہوئے کہا کہ انھیں جو احتجاج کرنا ہے کر لیں لیکن کسی کو این آر آو نہیں ملے گا۔ بدھ کو عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعطم عمران خان نے پہلے تو سعودی عرب سے ملنے والی امدادی پیکیج کے بارے میں بتایا لیکن اس کے ساتھ انھوں نے سابق حکمران جماعت مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن

رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں وزیراعظم عمران خان نے بیرونی ادائیگیوں کے لیے آئی ایم ایف کے پاس جانے کا عندیہ دیا تو اس سے اگلے ہی دن انڈیکس 1100 پوائنٹس تک گر گیا۔ گذشتہ منگل کی رات کو حکومت کی جانب سے سعودی عرب سے چھ ارب ڈالر کا امدادی پیکیج ملنے کے اعلان نے اگلے دن بدھ کو سٹاک ایکسچینج میں جان ڈال دی اور ایک دن میں انڈیکس تقریباً 1250 پوائنٹس بڑھ گیا۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشن

پاکستان فشرفوک فورم کے زیراہتمام دریاے سندھ پر ڈیموں کی تعمیر کے خلاف کیا جانا والا مارچ لاہور پہنچا۔ ان ماہی گیروں کا مطالبہ ہے کہ ڈیموں کی تعمیر دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ متاثر ہوگا جس سے ان کا روزگار وابستہ ہے۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشن

وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے یہ اعلان کہ 'پاکستان 2022 میں پہلے پاکستانی کو خلا میں بھجوائے گا'

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشن

دارالحکومت اسلام آباد میں انٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے ملک کے مختلف حصوں سے ضبط کی کروڑوں کی مالیت کی منشیات اور شراب کو نذرآتش کیا گیا۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں کھیلے جا رہے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان آسٹریلیا کو 11 رنز سے ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی۔ یہ پاکستان کی ٹی 20 میں مسلسل دسویں سیریز جیت ہے اور کپتان سرفراز احمد نے اب تک اپنی قیادت میں کسی بھی سیریز میں شکست نہیں کھائی ہے۔ انھوں نے اب تک 29 میچوں میں کپتانی کے فرائض سرانجام دیے ہیں اور 25 میں فتح حاصل کی۔