اللہ دتہ
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

راوی کنارے سینکڑوں جانیں بچانے والا غوطہ خور

راوی کا پل، جہاں لوگ دور دور سے آ کر دریا کی سیر کرتے ہیں۔ وہیں کئی مایوس افراد اس پل سے کود کر اپنی زندگی ختم کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔ لیکن دریا کے کنارے ایک ایسا شخص بھی ہے جس کا کام ان کو ناکام بنانا ہے۔

اللہ دتہ پچھلے 47 برس سے دریائے راوی پر بطور غوطہ خور تعینات ہیں۔ ان ساڑھے چار دہائیوں میں جہاں انھوں نے دریا کی تہہ سے لاشیں نکالی ہیں وہیں درجنوں زندگیوں کے چراغ بھی گل ہونے سے بچائے ہیں۔

ہمارے ساتھی موسیٰ یاوری نے ان کی ساتھ کچھ وقت گزارا اور ان کے تجربات کے بارے میں جاننے کی کوشش کی۔ ان کی خصوصی رپورٹ یہاں ملاحظہ کریں۔