آسیہ بی بی کی بریت اور پاکستان میں احتجاج
اہم خبریں
آسیہ بی بی نے بریت کے بعد پاکستان چھوڑ دیا
پاکستانی حکام کے مطابق توہین مذہب کے مقدمے میں بریت کے بعد محفوظ مقام پر منتقل کی جانے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی اب پاکستان سے بیرونِ ملک چلی گئی ہیں۔
آسیہ بی بی کیس اور پاکستان میں توہینِ مذہب
آسیہ بی بی جن پر توہین رسالت کا الزام لگایا گیا، دس سال کی طویل آزمائش کے بعد اب بالآخر آزاد ہیں۔ ان کے مقدمے اور پاکستان میں توہینِ مذہب کے معاملات پر بی بی سی اردو کی خصوصی پیشکش
عمران خان: ’آسیہ بی بی ہفتوں میں پاکستان چھوڑ دیں گی‘
بی بی سی کے جان سمپسن کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ آسیہ بی بی محفوظ ہیں اور دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت نے پاکستان میں شدت پسند گروہوں کو غیر مسلح کرنے کی پہلی سنجیدہ کوشش کی ہے۔
ویڈیو, آسیہ بی بی کی قید سے بریت تک بٹا ہوا ملک, دورانیہ 1,36
پاکستان کی سپریم کورٹ نے مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی سزائے موت کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔
تصاویر, آسیہ بی بی کی رہائی کے خلاف احتجاج جاری
سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی کی رہائی کے فیصلے کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں دوسرے روز بھی احتجاج ہو رہا ہے۔
لائیو آسیہ بی بی کی بریت: تحریک لبیک کا احتجاج اور حکومت کا موقف، کب کیا ہوا؟
پاکستان کی سپریم کورٹ کی جانب سے توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت پانے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی بریت کی اپیل کی منظوری اور اس کے بعد مذہبی جماعت تحریک لبیک کے احتجاج پر بی بی سی اردو کی خصوصی کوریج۔
آسیہ بی بی کو بری کرنے کا فیصلہ برقرار
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی توہین مذہب کے مقدمے میں بریت اور رہائی کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل مسترد کر دی۔
'پاکستان آسیہ کے تمام قانونی حقوق کا مکمل احترام کرتا ہے'
پاکستانی حکام نے آسیہ بی بی کے معاملہ پر کینیڈا کی جانب سے رابطہ کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ان کے قانونی حقوق کا مکمل احترام کرتا ہے۔
سکاٹ لینڈ: مسیحی رہنماؤں کی آسیہ بی بی کو پناہ دینے کی اپیل
سکاٹ لینڈ کے سات گرجا گھروں کے سربراہان نے برطانوی سیکریٹری داخلہ ساجد جاوید کو خط میں اپیل کی ہے کہ پاکستانی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو سیاسی پناہ دی جائے۔
’مقدمہ نہ بنتا ہو تو کسی کی خواہش پر سزا نہیں دے سکتے‘
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ججز صرف مسلمانوں کے ہی قاضی نہیں ہیں، بلکہ ہر اس شخص کے لیے بھی قاضی ہیں جو اس ملک کا رہنے والا ہے اور قانون کی نظر میں تمام لوگ برابر ہیں۔
آسیہ بی بی کو کیوں بری کیا گیا؟
آسیہ بی بی کی رہائی کا تفصیلی فیصلہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس ثاقب نثار نے تحریر کیا ہے۔ اس فیصلے میں جن اہم پہلوؤں کی نشاندہی کی گئی ہے وہ ایسے معاملات میں مسائل کی عکاسی کرتے ہیں۔
آسیہ بی بی: فیصلے سے پہلے اور بعد کمرہ عدالت میں کیا ہوا
آسیہ بی بی کے مقدمے کا فیصلہ سننے کے بعد سب سے زیادہ الرٹ پولیس اہلکار تھے لیکن ساتھ ہی یہ پریشانی بھی کہ اب اُن کی ڈیوٹیاں بڑھ جائیں گی کیونکہ اس فیصلے کے بعد لوگ احتجاج کے لیے نکلیں گے۔
آسیہ بی بی کون ہیں اور ان کے خلاف مقدمہ کیسے ہوا؟
ضلع ننکانہ صاحب سے تعلق رکھنے والی آسیہ بی بی کے خلاف مبینہ توہینِ رسالت کے مقدمے نے الزام لگنے سے لے کر بریت تک ملک کی رائے عامہ کو دو حصوں میں منقسم کر دیا ہے۔
پاکستان میں توہینِ مذہب کے قوانین ہیں کیا؟
پاکستان میں توہینِ مذہب کے قوانین کے مطابق دینِ اسلام کی توہین کرنے والے کو سزائے موت سنائی جا سکتی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ان قوانین کو اقلیتی برادریوں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
’ناانصافی کی بنیاد پر سولی چڑھانے سے نبی خوش ہوں گے؟‘
سب سے اہم یہ کہ کون مجرم ہے اور کون نہیں ہے اس کا فیصلہ لوگوں کا بے ہنگم ہجوم کرے گا یا ثبوت اور شہادتوں سے واقفیت رکھنے والے اعلیٰ عدلیہ کے جج صاحبان کریں گے؟
’آج ایک نئی صبح ہے‘
20 نومبر 2010 کو اس وقت کے گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ صدر مملکت آصف زرداری سے رحم کی اپیل کے ہمراہ شیخوپورہ ڈسٹرکٹ جیل کے لیے روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ آسیہ بی بی سے ملاقات کریں گے۔
’میرے کپتان۔۔۔ کمال کر دیا!‘
بہت سے لوگ ماضی کو بھلا کر حال میں اس متعصبانہ رویے کے خلاف متحد ہونے کی بات کر رہے ہیں۔ مگر سوشل میڈیا پر ایسے ناقدین بھی ہیں جو حکومت اور عمران خان کے موقف پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔