جو لوگوں کو موت کے منہ سے کھینچ کر واپس لے آتے ہیں
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

'میں ہوں رضاکار': ملیے نشے کے عادی افراد کو موت کے منہ بچانے والوں سے

خیبر پختونخوا میں نشہ کرنے کے عادی افراد کی صحت یابی کے لیے ویسے تو کئی ملکی اور بین الااقوامی غیر سرکاری ادارے کام کر رہے ہیں۔

ان میں سے ایک، ’آئی ایم ولنٹیئر‘ یا 'میں ہوں رضاکار' نامی تنظیم زیادہ تر یونیورسٹی طلبہ اور اساتذہ پر مشتمل ہے اور یہ کسی سے امداد نہیں لیتے۔

یہ نوجوان آئے دن نشے کے عادی افراد کی صحت یابی کے لیے سرگرم رہتے ہیں انھوں نے حال ہی میں حیات آباد میں ایک پل کے نیچے سے کئی سالوں سے نشے کی عادی صوابی کی ایک خاتون کو بچایا ہے۔

ان کی کہانی ملاحظہ کیجیے پشاور سے ہمارے بلال احمد کی اس ویڈیو میں۔