گزشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں
گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان میں پیش آنے والے چند اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں۔
پاکستان کے تین دفعہ کے وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید کی سزا ہوئی لیکن فلیگ شپ ریفرنس میں عدالت نے انھیں بری کر دیا
نواز شریف کی درخواست پر انھیں پنڈی کی اڈیالا جیل کے بجائے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کر دیا گیا
معروف پاکستانی راک بینڈ جنون نے ایک دہائی کے بعد اپنا پہلا کنسرٹ کراچی میں پیش کیا جہاں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی
متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن اور سابق ممبر قومی اسمبلی سید علی رضا عابدی کو کراچی میں ان کے گھر کے باہر قتل کر دیا گیا اور اگلے روز ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی
کرسمس کے موقع پر پاکستان بھر گرجا گھروں میں خاص سکیورٹی کا اہتمام کیا گیا تھا
جنوبی افریقہ نے پاکستان کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے سنچورین میں کھیلے گئے پہلے میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دے دی
پاکستان کی سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی موت کی 11ویں برسی کے موقع پر ان کی قبر پر آنے والوں نے پھول نچھاور کیے
لاہور میں خواجہ سراؤں نے ’حقوق برائے خواجہ سرا‘ بل پر عمل درآمد کرنے کی حمایت میں ریلی نکالی