گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں
عمران خان کا قطر کا دورہ، امام الحق کی سنچری، سموگ اور لڈو پیٹھی والے۔
-
AFP/Getty Images
سنیچر کو واہگہ سرحد پر انڈیا نے یوم جمہوریہ کا جشن منایا اور رنگارنگ پروگرام منعقد ہوئے۔ خواتین نے روایتی پنجابی رقص بھی پیش کیا۔
-
AFP/Getty Images
دوسری جانب لاہور میں انڈیا کے یوم جمہوریہ کے موقعے پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور انڈیا کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔
-
AFP/Getty Images
واہگہ سرحد پر پاکستانی کسٹم اہلکاروں نے شراب کی بوتلیں بلڈوزر سے کچلنے کے عمل کی نگرانی کی۔ ایسا 26 جنوری کو بین الاقوامی کسٹمز ڈے کے موقع پر کیا گیا۔
-
EPA
یہ منظر حیدرآباد کا ہے جہاں 26 جنوری کو ہی بین الاقوامی کسٹمز ڈے کے موقعے پر پکڑی جانے والی غیر قانونی تمباکو کی بوریوں کو نذرِ آتش کیا گيا۔
-
AFP/Getty Images
پنجگور میں ہونے والے بس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا کی جا رہی ہے۔ 21 جنوری کو ہونے والے اس بس حادثے میں تقریباً 24 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
-
AFP/Getty Images
لاہور میں ایک حجام کو ایک شخص کی مونچھیں تراشتے دیکھا جا سکتا ہے لیکن فوٹوگرافر نے درحقیقت اس تصویر کے ذریعے فضائی آلودگی کے مسئلے کو اجاگر کیا ہے۔
-
EPA
کراچی میں لوگ ٹھنڈ سے بچنے کے لیے روایتی طور پر آگ جلا کر سردی سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
-
AFP/Getty Images
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو قطری چیمبر کے سربراہ شیخ خلیفہ بن جسیم الثانی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ عمران خان کو حال ہی میں ہونے والے ایک سروے میں 51 فیصد مقبولیت کی ریٹنگ ملی ہے۔
-
AFP/Getty Images
لاہور میں ایک خوانچہ فروش لڈو پیٹھی تیار کر رہا ہے۔
-
AFP/Getty Images
جنوبی افریقہ کے دورے پر سینچورین میں پاکستانی اوپنر امام الحق نے سنچری ضرور بنائی لیکن پاکستان کی ٹیم ڈک ورتھ لوئس کے اصول کے تحت یہ میچ ہار گئی اور جنوبی افریقہ کو سیریز میں ایک کے مقابلے دو میچوں کی سبقت حاصل ہو گئی ہے۔
-
EPA
کراچی کے ساحلِ سمندر پر شام ڈھلنے کا منظر۔ ساحل پر آنے والے سیاح اکثر اونٹ کی سواری کرتے ہیں۔
تصاویر
پاکستان میں گذشتہ ہفتے کی تصویری جھلکیاں
- 17 فروری 2019
سعودی ولی عہد کا دورۂ پاکستان
- 17 فروری 2019