گذشتہ ہفتے کا پاکستان

لائن آف کنٹرول پر الرٹ، انڈیا کے خلاف احتجاج اور حافظ سعید فاؤنڈیشن پر پابندی

لائن آف کنٹرول

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشن

پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر میں چکوٹھی کے مقام پر لائن کنٹرول کے قریب رہنے والے مقامی رہائشی اپنے گاؤں چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ پاکستانی وزیرِاعظم عمران خان نے منگل کو انڈیا کو پلوامہ میں نیم فوجی اہلکاروں پر ہونے والے خود کش حملے کی تحقیقات میں مکمل تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے متنبہ کیا تھا کہ اگر اس نے پاکستانی سرزمین پر کارروائی کی تو پاکستان اس کا منھ توڑ جواب دے گا۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشن

لاہور میں ہونے والے ایک احتجاج کے دوران مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں جن پر انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں کشمیریوں کا قتلِ عام بند کرنے کے نعرے درج ہیں۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشن

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں زہریلا کھانا کھانے سے چھ افراد ہلاک ہو گئے جن میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ گذشتہ چار ماہ کے دوران کراچی میں اپنی نوعیت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

،تصویر کا ذریعہ EPA

،تصویر کا کیپشن

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں جاری تین روزہ پولیو مہم کے دوران ایک بچے کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشن

کراچی میں کلفٹن کے ساحل پر پکی ہوئی چھلیاں فروخت کرنے والا ایک شخص اپنی ریڑی کو دھکا لگا رہا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

پاکستان کی وزارتِ داخلہ نے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے جماعت الدعوة اور فلاحِ انسانیت فاؤنڈیشن کو کالعدم تنظیمیں قرار دے دیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن

نیب نے بدھ کو سندھ اسمبلی کے سپیکر اور پیپلز پارٹی کے رہنما آغا سراج درانی کو آمدن سے زیادہ اثاثے رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشن

انڈیا نے پلواما حملے کے بعد پاکستانی اشیا پر دو سو فیصد کسٹم عائد کر دیا ہے جس کے بعد پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر میں چکوٹھی کے قریب پاکستانی اشیا سرحد پار لے جانے والے ٹرک لائن آف کنٹرول سے گذرنے کے لیے قطار میں کھڑے ہیں۔